الْعَرْشِ ۖ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ ۖ كُلٌّ يَجْرِي لِأَجَلٍ مُّسَمًّى ۚ يُدَبِّرُ الْأَمْرَ يُفَصِّلُ الْآيَاتِ لَعَلَّكُم بِلِقَاءِ رَبِّكُمْ تُوقِنُونَ﴾ (الرعد:۲)
’’اللہ وہ (قدرت والا) ہے جس نے آسمانوں کو بے سہارے اونچا (کھڑا) کیا تم دیکھ رہے ہو؟ پھر عرش پر مستوی ہوا۔ اس نے چاند اور سورج کو مسخر کرکے کام پر لگا دیا۔ ہر ایک ایک ٹھہری مدت تک چل رہا ہے۔ وہ سارے جہان کا انتظام و تدبیر کرتا ہے۔ اپنی (قدرت کی) نشانیاں تفصیل کے ساتھ کھول کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تمہیں اپنے مالک سے ملنے کا یقین ہو۔‘‘
د…﴿الرَّحْمَـٰنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوَىٰ ﴿٥﴾ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَمَا تَحْتَ الثَّرَىٰ﴾ (طٰہ:۵۔۶)
’’(آسمان اور زمین بنانے کے بعد) وہ بڑے رحم والا اپنے عرش پر بلند ہوا۔ اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور جو ان دونوں کے بیچ میں ہے اور جو سیلی زمین کے تلے ہے۔ ‘‘ (سب کچھ اسی کا ہے۔)
ھ…﴿وَتَوَكَّلْ عَلَى الْحَيِّ الَّذِي لَا يَمُوتُ وَسَبِّحْ بِحَمْدِهِ ۚ وَكَفَىٰ بِهِ بِذُنُوبِ عِبَادِهِ خَبِيرًا ﴿٥٨﴾ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَىٰ عَلَى الْعَرْشِ ۚ الرَّحْمَـٰنُ فَاسْأَلْ بِهِ خَبِيرًا﴾ (الفرقان:۵۸۔۵۹)
’’اور (اے پیغمبرؐ!کافرو ں سے مت ڈر) اُس اللہ پر بھروسہ کر جس کو موت نہیں۔ (ہمیشہ زندہ ہے) اور تعریف کے ساتھ اس کی پاکی بیان کر۔ وہ اپنے بندوں کے گناہوں کی پوری خبر رکھنے والا کافی ہے کہ جس نے آسمانوں اور زمین کو اور جو اُن کے بیچ میں ہے، چھ دنوں میں پیدا کیا۔
|