Maktaba Wahhabi

37 - 93
اثر نمبر۳:رغبان مولیٰ حبیب بن مسلمہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: ﴿رَأَیْتُ اَصْحَابَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی ا للّٰهُ علیہ وسلم یَھُبُّوْنَ اِلَیْھِمَا کَمَا یَھُبُّوْنَ اِلٰی الْمَکْتُوْبَۃِ یَعْنِی الرَّکَعْتَیْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ﴾[1] میں نے دیکھا کہ صحابہ کرام رضی اﷲ عنہم اسی طر ح مغرب سے پہلے دو رکعت پڑھنے کیلئے ٹوٹ پڑتے تھے جس طرح فرض نماز پڑھنے کیلئے کرتے تھے۔ اثر نمبر۴:جعفر بن ابی وحشیہ کہتے ہیں۔ ﴿اَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِاللّٰہِ کَانَ یُصَلِّیْ قَبْلَ الْمَغْرِبِ رَکْعَتَیْنِ﴾[2] ؍1 بے شک جابر بن عبداللہ مغرب سے پہلے دو رکعت پڑھا کرتے تھے۔ اثر نمبر۵:راشدبن یسارکہتے ہیں: ﴿اَشْھَدُ عَلٰی خَمْسَۃٍ مِّنْ اَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی ا للّٰهُ علیہ وسلم مِنُ اَصْحَابِ الشَّجَرَۃِ اَنَّہُمْ کَانُوْا یُصَلُّوْنَ رَکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ﴾96؍2 میں گواہ ہوں پانچ صحابہ پر جو کہ اصحاب ِشجرہ(بیعت ِ رضوان)میں سے ہیں کہ وہ لوگ مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔ اثر نمبر۶:حکم کہتے ہیں کہ میں نے عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ رضی اﷲ عنہ کے ساتھ نماز پڑھی اور ان کو دیکھا: ﴿کَانَ یُصَلِّیْ الرَّکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ﴾[3] وہ مغرب سے پہلے دو رکعت سنت پڑھتے تھے۔ ان دو رکعتوں کاثبوت کئی اور احادیث و آثار سے بھی ملتا ہے۔[4]
Flag Counter