Maktaba Wahhabi

36 - 93
﴿اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی ا للّٰهُ علیہ وسلم صَلَّی قَبْلَ الْمَغْرِبِ رَکْعَتَیْنِ﴾[1] نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازِ مغرب کے فرضوں سے پہلے دو رکعتیں پڑھیں۔ حدیث نمبر۷:دارقطنی وغیرہ میں حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اﷲ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ﴿مَامِنْ صَلوٰۃٍ مَکْتُوْبَۃٍ اِلاَّبَیْنَ یَدَیْہَا رَکْعَتَانِ﴾[2] ہر فرض نما زسے پہلے دو رکعت ہیں۔ آثارِ صحابہ و تابعین مذکو رہ بالا چند قولی وفعلی اور تقریری احادیث کے علاوہ متعددا حادیث اور بکثرت آثار سے بھی ان دو رکعتوں کے استحباب کا پتہ چلتا ہے: اثر نمبر۱:زربن حبیش کہتے ہیں کہ میں مدینہ منورہ آیا اور عبدالرحمن بن عوف اور ابی بن کعب رضی اﷲ عنہماکے یہاں قیام کیا،میں نے ان دونوں کو دیکھا: ﴿فَکَانَا یُصَلِّیَانِ رَکْعَتَیْنِ قَبْلَ صَلوٰۃِ الْمَغْرِبِ لَا یَدَعَانِِِِِِ ذَالِکَ﴾[3] وہ مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھتے تھے ان دونوں رکعتوں کو چھوڑتے نہیں تھے۔ اثر نمبر۲:امام زہری رحمہ اللہ حضرت انس رضی اﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں: ﴿اَنَّہ‘ کَانَ یْصَلِّیْ رَکْعَتَیْنِ قَبْلَ صَلوٰۃِ الْمَغْرِبِ﴾[4] وہ دورکعتیں مغرب سے پہلے پڑھا کرتے تھے۔
Flag Counter