Maktaba Wahhabi

122 - 373
چوتھی رکعت اداکرتے ۔یہ دو رکعتیں پہلی دو رکعتوں سے مختصر ہوتی تھیں کیونکہ آپ ان میں صرف سورہ فاتحہ پڑھا کرتے تھے۔[1] (16)۔پھر آخری تشہد میں اس طرح بیٹھتے کہ بائیں پاؤں کو بچھا کردائیں پاؤں کی پنڈلی کےنیچے سے قدم باہر نکال لیتے،دائیں پاؤں کو کھڑا کرلیتے اورزمین پر بیٹھ جاتے تھے۔[2] (17)۔پھر آخری تشہد پڑھتے۔اس میں تشہد اول کے علاوہ درود شریف کے یہ کلمات پڑھتے تھے: "اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، فِي الْعَالَمِينَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ" "اے اللہ!رحمت نازل کرمحمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی آل پر جیسا کہ تو نے ابراہیم علیہ السلام کی آل پر رحمت نازل کی ہے بے شک تو قابل تعریف اور بزرگی والاہے۔اے اللہ!محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی آل پر برکت نازل کر جیسا کہ تو نے ابراہیم علیہ السلام کی آل پر برکت نازل کی بے شک تو قابل تعریف اور بزرگی والاہے۔"[3] (18)۔پھر آپ آخر میں جہنم،عذاب قبر،زندگی اور موت کے فتنوں اور دجال کے فتنے سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرتے اور وہ د عائیں کرتے جو کتاب وسنت میں موجود اور محفوظ ہیں۔درج ذیل دعا آپ کو بہت پسند تھی(بلکہ آپ نے اس کے پڑھنے کا حکم دیا): "اللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ جَهَنَّمَ ، وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ ، وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ ، وَمِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ" "اے اللہ میں عذاب جہنم،عذاب قبر ،زندگی اور موت کے فتنوں اور مسیح دجال کے فتنے سے بچنے کے لیے تیری پناہ کاطالب ہوں۔"[4] (19)۔پھر آپ دائیں جانب اور پھر بائیں جانب السلام علیکم ورحمۃ ا للّٰه کہہ کر سلام پھیرتے تھے۔[5]
Flag Counter