جھوٹے اورمنافق کٹ کرالگ ہوگئے ،اوریہ بھی ایک برکت ہے۔ ساتھی تھوڑے ہوں، سچے اورکھرے ہوں، وہ کامیابی کی نوید ہیں اورساتھی لاکھوں ہو،نیتوں میں کھوٹ ہواور عقیدے میں خلل ہو،زبانوں پرجھوٹ ہو،توکثرت تعداد کاکوئی فائدہ نہیں۔کثرتتعدادکاکوئیفائدہنہیں:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:’’ إنما الناس کإبل مائۃ لاتکاد تجد منھم راحلۃ‘‘[1]لوگوں کی کثرت کی مثال تو ان سواونٹوں کی سی ہے، جن کوآپ خریدیں، پالیں پوسیں، کھلائیں اورپلائیں اور جب آپ کو سواری کی ضرورت ہوتوان میں کوئی بھی سواری کے قابل نہ ہو،توکیافائدہ اس تعدادکا؟ توآزمائشوں سے یہ بھی مقصود ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمحیص چاہتاہے،اسلام کی صفوں میں نکھارپیدا کرناچاہتاہے۔مخلصساتھی:اس لئے تو ایک موقع پرامیر المؤمنین عمر رضی اللہ عنہ نے کہاتھاکہ میری خواہش ہے کہ جس کمرے میں بیٹھاہوں، یہ کمرہ ابو عبیدہ بن جراح جیسے لوگوں سے بھراہو،بس اتنے ہی