Maktaba Wahhabi

ضوابط الجرح والتعدیل

مؤلف: الشیخ ارشاد الحق اثری

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

آپ حیران ہوں گے کہ امام احمد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ علم الرجال شاذکونی سے جاکے سیکھو ،[1] لیکن خود امام احمد رحمہ اللہ ،شاذکونی کو ضعیف بھی قرار دیتے ہیں ۔[2] یعنی ایک فن کاوہ آدمی ہے اور دوسرے فن کا وہ آدمی نہیں ہے، یہ تو اللہ کی مرضی ہے، کہ اللہ ایک آدمی کو متعدد فنون سے نوازدے ، اور بہت سی صفات سے اسے بار آور فرمائے۔ یہ تو اللہ رب العزت کی عطا ہے۔ بہرحال راویوں میں انسانی تقاضوں کے مطابق اکثر و بیشتر یہ تفریق پائی جاتی ہے،کہ ایک شخص عادل ہے لیکن ضبط مجروح ہے، یا عدالت مجروح ہے اور ضبط کی تعدیل کی گئی ہے۔ تو ایسے اختلاف میں یہی یکھنا چاہئے کہ وہ جرح یا تعدیل عدالت کی نسبت سے ہے یا ضبط کی نسبت سے ہے۔ تطبیق و توفیق کی دوسری صورت : بسا اوقات تضعیف یا توثیق دونوں ہی نسبی اعتبار سے ہوتی ہے، نسبی کی ایک صورت یہ ہےکہ ایک ہی صفت میں تین چار راویوں کا ذکر کردیا جائے، اور کہہ دیا جائے کہ یہ راوی ثقہ ہے، اور دوسری صورت یہ ہے کہ راویوں کو آپس میں تقابل کی صورت میں پیش کیا جائے، مثال کے طور علاء بن عبدالرحمان ہیں ،امام یحی بن معین رحمہ اللہ نے ان کے بارے میں کہا کہ لیس به باس [3]لیکن عثمان دارمی یہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے پوچھا: ھو احب الیک او سعید المقبرییعنی : علاء بن عبدالرحمان آپ کے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہیں یا سعید المقبری زیادہ
x
صفحہعنوان
5پیش لفظ
9عرض مؤلف
11مقدمہ
14تمہیدسند کی اہمیت و حیثیت
15سند اور دیگر ادیان :
17سند دین میں سے ہے:
20اصول الجرح والتعدیل (صحیح حدیث کی تعریف کی روشنی میں)
21کیا راوی پر جرح کرنا غیبت کے زمرے میں آتا ہے؟
24فسق کی اقسام:
24بدعت کی اقسام:
26ثبوت عدالت
26معروف العدالۃ شخص کے بارے میں منفرد جرح کا حکم :
31متساہل معدلین کاتذکرہ
32۲۔توثیق راوی کے حوالے سے امام حاکم رحمہ اللہ کا تساہل:
33۳۔کیا امام ابن حبان رحمہ اللہ نے یہ اصول امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے لیا ہے؟
34ثبوتِ عدالت کے حوالے سے جمہور کا مؤقف :
37۴۔کیاامام عجلی رحمہ اللہ بھی متساہل ہیں؟
40۵۔کیا امام دارقطنی متساہل ہیں ؟
42قرائن التوثیق
53مستخرج کی روایت ، راوی کی توثیق :
56ثبوتِ جرح
56۱۔عدالت مجروح ہونے کا پہلا سبب:
56کذاب راوی کی توبہ اور عدالت کا مسئلہ :
58کذاب کے لفظ کا ’’خطاء ‘‘کے معنی میں استعمال :
62ارتفاعِ جہالت سے متعلق بعض غیر صحیح اصول
68ضبط
70نقصانِ ضبط اور اس کے اسباب
70۱۔ نقصان ضبط کی پہلی صورت )سوء حفظ (
80۲۔نقصانِ   ضبط کی دوسری صورت راوی کا کثیر الخطا ہونا
82اتصالِ سند سے متعلق روایت پر اثر انداز ہونے والے اسباب
90تعارض الجرح والتعدیل
98رواۃ کی ولادت ،وفیات رحلات کا علم
104کتبِ اصول کی طرف مراجعت
113سوالات
Flag Counter