Maktaba Wahhabi

74 - 114
میں لے آتے ہیں ۔کیونکہ جب دوسرے راوی بھی اس کو بیان کرتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ اس میں اس کو گڑ بڑنہیں ہے۔ اس شبہ کا ازالہ ہوجاتا ہے۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اختلاط کے بعد بھی لی ہیں لیکن چناؤ کیا ہےکہ اگر اس کی متابعات و شواہد ہیں، تو وہ روایت لے لی ہے ۔[1] امام بخاری رحمہ اللہ سے امام ترمذی رحمہ اللہ سوال کرتے ہیں کہ آپ محمد بن عبدالرحمان بن ابی لیلیٰ (صدوق ، سئی الحفظ )کی روایت کیوں نہیں لیتے ؟ امام بخاری رحمہ اللہ نے جواب دیا: کہ میں اس کی صحیح و ضعیف روایت کا فرق نہیں کرسکا۔[2] اس سے معلوم ہوتا ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ جن پر سوء الحفظ کا عارضہ ہو اورجن کی روایات میں انہوں نے انتقاء نہیں کیا ایسے راوی کی روایت نہیں لیتے، تو جو مختلط ہے اس کی روایت کیسے لیں گے؟؟ ابن حبان رحمہ اللہ نے بھی صحیح الاحسان کے مقدمے میں کہا ہےکہ میں کسی مختلط سے روایت
Flag Counter