Maktaba Wahhabi

ضوابط الجرح والتعدیل

مؤلف: الشیخ ارشاد الحق اثری

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

طلبہ پر شفقت فرماتے ہوئے تدریس کے فرائض سرانجام دیں ، استاد محترم فضیلۃ الشیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ نے ہماری اس درخواست کو قبول کیا، جنوری 2015 ءمیں یہ دورہ منعقد ہوا جس میں علماء و طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔وللّٰه الحمد۔ دورہ کے اختتام پر ہم نے استاد محترم فضیلۃ الشیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ سے اس دورہ کی کتابی صورت میں اشاعت کی اجازت چاہی جو استاد محترم فضیلۃ الشیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ نے مرحمت فرمادی۔ ہمارے فاضل دوست اور معروف عالم دین فضیلۃ الشیخ حافظ محمد یونس اثری حفظہ اللہ نے اس کوکتابی قالب میں ڈحالنے کی ذمہ داری اٹھائی، اور استاد محترم فضیلۃ الشیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ کے دئیے گئے چند نکات اور دورہ کی آڈیوکے ذریعہ کام کا آغاز کیا ، فاضل شیخ نے استاد محترم فضیلۃ الشیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ کے ذکر کردہ اقوالِ محدثین ، عباراتِ کتب اور حوالہ جات کی توثیق وتصحیح میں بھرپور محنت کی بلکہ کئی جگہوں پر زائد مثالیں ذکر کرکے عبارتوں کو مزید نکھار کر اور اصول کو مزید واضح کر کے کتاب کو چار چاند لگادئیےاور الحمدللہ اس ذمہ داری کا حق ادا کردیا ۔فجزاہ اللّٰه خیرا وأحسن الجزاء۔ استاد محترم فضیلۃ الشیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ کی اس کتاب کے متعلق مجھ جیسا نالائق طالب علم حرفے چند کہنے سے عاجز ہے، بلکہ یہ مقام ایسا ہے کہ عاجزی کا اظہار کرتے بھی ریاکاری کا اندیشہ رہتا ہے، البتہ ایک ادنی طالب علم کی حیثیت سے اتنا ضرور عرض کروں گا کہ یہ کتاب علم الجرح والتعدیل کی خصوصاً اردو کتابوں میں ایک انمول اضافہ ہے اور مبتدی و منتہی طالب علم کے لئے یکساں مفید ہے، اس میں استاد محترم فضیلۃ الشیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ نے جہاں جرح وتعدیل کے بنیادی اصول شرح وتوضیح کے ساتھ ذکر کئے ہیں وہیں ان اصولوں پر تفصیلی گفتگو فرماتے ہوئے چند معترضین پر نقد اور اور کچھ قدیم غلط فہمیوں مثلاً امام عجلی اور امام دارقطنی کو متساہلین
x
صفحہعنوان
5پیش لفظ
9عرض مؤلف
11مقدمہ
14تمہیدسند کی اہمیت و حیثیت
15سند اور دیگر ادیان :
17سند دین میں سے ہے:
20اصول الجرح والتعدیل (صحیح حدیث کی تعریف کی روشنی میں)
21کیا راوی پر جرح کرنا غیبت کے زمرے میں آتا ہے؟
24فسق کی اقسام:
24بدعت کی اقسام:
26ثبوت عدالت
26معروف العدالۃ شخص کے بارے میں منفرد جرح کا حکم :
31متساہل معدلین کاتذکرہ
32۲۔توثیق راوی کے حوالے سے امام حاکم رحمہ اللہ کا تساہل:
33۳۔کیا امام ابن حبان رحمہ اللہ نے یہ اصول امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے لیا ہے؟
34ثبوتِ عدالت کے حوالے سے جمہور کا مؤقف :
37۴۔کیاامام عجلی رحمہ اللہ بھی متساہل ہیں؟
40۵۔کیا امام دارقطنی متساہل ہیں ؟
42قرائن التوثیق
53مستخرج کی روایت ، راوی کی توثیق :
56ثبوتِ جرح
56۱۔عدالت مجروح ہونے کا پہلا سبب:
56کذاب راوی کی توبہ اور عدالت کا مسئلہ :
58کذاب کے لفظ کا ’’خطاء ‘‘کے معنی میں استعمال :
62ارتفاعِ جہالت سے متعلق بعض غیر صحیح اصول
68ضبط
70نقصانِ ضبط اور اس کے اسباب
70۱۔ نقصان ضبط کی پہلی صورت )سوء حفظ (
80۲۔نقصانِ   ضبط کی دوسری صورت راوی کا کثیر الخطا ہونا
82اتصالِ سند سے متعلق روایت پر اثر انداز ہونے والے اسباب
90تعارض الجرح والتعدیل
98رواۃ کی ولادت ،وفیات رحلات کا علم
104کتبِ اصول کی طرف مراجعت
113سوالات
Flag Counter