Maktaba Wahhabi

49 - 114
محمد بن حسن الشیبانی کا ترجمہ لسان المیزان میں اور ان پر امام دارقطنی رحمہ اللہ کی جرح بھی دیکھ لیں۔[1] اب محمد بن حسن الشیبانی کو اس وجہ سے من الثقات الحفاظ سمجھا جائے جیسا کہ بعض نے سہارا لیا ہے۔[2] خلاصہ یہ ہے کہ اس طرح کی ضمنی توثیق کا حتمی اور یقینی طور پر اعتبار نہیں کیا جائےگا ۔بلکہ اس حوالے سے ان کا مفصل اور بنیادی قو ل دیکھنا چاہئے ۔ کیا صرف صحیح روایات کے اہتمام پر مشتمل کتاب میں کسی راوی کی روایت کا ہونا اس کی توثیق ہے؟ اسی طرح ایک اصول یہ بھی بیان کیا ہےکہ وہ حضرات جنہوں نے شرط لگائی کہ ہم اپنی کتاب میں صحیح روایت درج کریں گے، اور صرف ثقات کی روایت لائیں گےجیسا کہ صحیح بخاری، صحیح مسلم، صحیح ابن خزیمہ، صحیح ابن حبان ،صحیح ابن السکن وغیرہ تو اس کتاب میں کسی راوی کی روایت منقول ہونا یہ اس بات کی علامت ہے کہ یہ راوی ان کے ہاں قابل اعتبار ہے۔ مثال کے طور پر حافظ ذہبی رحمہ اللہ الموقظۃ میں ذکر کرتے ہیں:
Flag Counter