Maktaba Wahhabi

ضوابط الجرح والتعدیل

مؤلف: الشیخ ارشاد الحق اثری

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

111
مذکورہ دونوں عبارتوں میں بھی فرق ہے اور ان کے مفہوم میں بھی فرق ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ اعلی درجے کا قوی نہیں ہے حتی کہ یہاں تک بھی کہا گیا ہےکہ لیس بالقوی کی روایت حسن درجے سے کم نہیں ہوتی، اس سے مراد اعلی درجے کی توثیق کی نفی ہے، لیکن لیس بقوی سے مرادیہ ہے کہ یہ بالکل قوی نہیں ہے۔ یہ ضعیف ہے جس طرح لیس بثقةکےمعنی یہ ہے کہ ثقہ نہیں ہے ،لیکن لیس بالثقۃ کا معنی ہے کہ اعلی درجے کا ثقہ نہیں ہے۔ تو کتابوں کی مراجعت کے وقت یہ چیز بھی دیکھنی چاہئے۔ اسی طرح امام بخاری رحمہ اللہ لفظ استعمال کرتے ہیں :’’فیہ نظر ‘‘ یہ جرح ہے،اور ’’فی اسنادہ نظر‘‘ فی الجملہ جرح ہے ۔یعنی اس راوی کی بیان کردہ سند میں جرح ہے، بسا اوقات امام بخاری رحمہ اللہ نے کتاب الضعفاء میں صحابہ کا ذکر کیا ہے، اور اس میں کہتے ہیں :فی حدیثہ نظر ، اب اس کے مفہوم دو لئے گئےہیں، ایک تو یہ ہے کہ یہ صغار صحابہ میں ہے اور نبی ﷺ کا اس سے سماع نہیں ہے، فی حدیثہ نظر ، یعنی نبی ﷺ سے حدیث میں سماع نہیں ہے، اس حوالے سے نظر ہے، یا دوسرا مفہوم صحابی سے پیچھے جو سند ہے، اس میں نظر ہے، یہ مقصد نہیں ہے کہ صحابی پر کلام ہے، اب دیکھئے کہ اویس قرنی ہیں ، ان کے فضائل میں صحیح مسلم میں حدیث موجود ہے، امام بخاری رحمہ اللہ نے کتاب الضعفاء میں ذکر کرکےکہا ہے:فی اسنادہ نظر ، اب وہاں بھی مراد یہ ہے کہ ان سے جو روایت منقول ہے اس میں نظر ہے۔ اوس بن عبداللہ کے بارے میں بھی امام بخاری رحمہ اللہ نے فی اسنادہ نظر کہا ہے، امام ابن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس سے مقصد یہ ہے کہ ان کا عائشہ سے یا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں ہے ۔ ’’ فی اسنادہ نظر ‘‘ اور ’’ فیہ نظر ‘‘ میں فرق ہے، لیکن یہاں بھی الفاظ کے نقل کرنے میں تسامح ہوجاتا ہے،اور ’’ فی اسنادہ نظر ‘‘ کے بجائے ’’فیہ نظر‘‘ نقل ہوجاتا ہے، جس کے نتیجے میں راوی بالکل ایک کمزور ترین سطح پر چلا جاتا ہے۔ اس لئے امام بخاری رحمہ اللہ کے الفاظ کو سمجھنے کے لئے ضروری ہے کہ یہ دیکھا جائے
x
صفحہعنوان
5پیش لفظ
9عرض مؤلف
11مقدمہ
14تمہیدسند کی اہمیت و حیثیت
15سند اور دیگر ادیان :
17سند دین میں سے ہے:
20اصول الجرح والتعدیل (صحیح حدیث کی تعریف کی روشنی میں)
21کیا راوی پر جرح کرنا غیبت کے زمرے میں آتا ہے؟
24فسق کی اقسام:
24بدعت کی اقسام:
26ثبوت عدالت
26معروف العدالۃ شخص کے بارے میں منفرد جرح کا حکم :
31متساہل معدلین کاتذکرہ
32۲۔توثیق راوی کے حوالے سے امام حاکم رحمہ اللہ کا تساہل:
33۳۔کیا امام ابن حبان رحمہ اللہ نے یہ اصول امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے لیا ہے؟
34ثبوتِ عدالت کے حوالے سے جمہور کا مؤقف :
37۴۔کیاامام عجلی رحمہ اللہ بھی متساہل ہیں؟
40۵۔کیا امام دارقطنی متساہل ہیں ؟
42قرائن التوثیق
53مستخرج کی روایت ، راوی کی توثیق :
56ثبوتِ جرح
56۱۔عدالت مجروح ہونے کا پہلا سبب:
56کذاب راوی کی توبہ اور عدالت کا مسئلہ :
58کذاب کے لفظ کا ’’خطاء ‘‘کے معنی میں استعمال :
62ارتفاعِ جہالت سے متعلق بعض غیر صحیح اصول
68ضبط
70نقصانِ ضبط اور اس کے اسباب
70۱۔ نقصان ضبط کی پہلی صورت )سوء حفظ (
80۲۔نقصانِ   ضبط کی دوسری صورت راوی کا کثیر الخطا ہونا
82اتصالِ سند سے متعلق روایت پر اثر انداز ہونے والے اسباب
90تعارض الجرح والتعدیل
98رواۃ کی ولادت ،وفیات رحلات کا علم
104کتبِ اصول کی طرف مراجعت
113سوالات
Flag Counter