Maktaba Wahhabi

ضوابط الجرح والتعدیل

مؤلف: الشیخ ارشاد الحق اثری

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

109
سے قدیم غلطی ہوئی ہے، امام ترمذی کا وہم نہیں ہے۔ اس قسم کی غلطیاں اورا خطاء ہماری سنن کی کتابوں میں بھی اور رجال کی کتابوں میں بھی موجود ہیں۔ آپ دیکھئے: فتح الباری کے مقدمے میں ابراہیم بن سوید بن حیان کے بارے میں مذکور ہے، کہ ’’ وثقہ ابن معین وابو زرعة۔‘‘[1]جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ابو زرعہ ان کے بارے میں کہتے ہیں کہ لیس بہ باس۔اب لیس بہ باس والی توثیق اور ثقہ کہہ کر کی جانے والی توثیق میں فرق ہے،ثقہ کا درجہ اعلی ہے، لیس بہ باس سے،اور چونکہ لیس بہ باس توثیق کا جملہ شمار ہوتا ہے اس لئے حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اس کو بھی توثیق میں شامل کردیا۔ تو اس قسم کی جب جرح یا توثیق دیکھیں تو یہ معلوم کرنا چاہئے کہ اصل الفاظ کیا ہیں ؟ مثال کے طور پر مقدمہ فتح الباری میں ابراہیم بن منذر کے بارے میں لکھا ہوا ہے کہ وثقہ ابن معین والنسائی[2] جبکہ ہم امام نسائی کا کلام دیکھتے ہیں تو تہذیب میں خود حافظ لکھتے ہیں: قال النسائی: لیس بہ باس، [3] اسی طرح بشر بن شعیب کے بارے میں امام ابن حبان رحمہ اللہ مجروحین میں لکھتے ہیں کہ قال البخاری ترکناہ ،[4]یہ جرح ہے اور اسی جرح کی بنیاد پر ابن حبان رحمہ اللہ مجروح قرار دیتے ہیں ۔ جبکہ امام بخاری رحمہ اللہ کے التاریخ الکبیر میں الفاظ یہ ہیں کہ انما ترکناہ حیا سنۃ ۲۱۲ھ ہم نے
x
صفحہعنوان
5پیش لفظ
9عرض مؤلف
11مقدمہ
14تمہیدسند کی اہمیت و حیثیت
15سند اور دیگر ادیان :
17سند دین میں سے ہے:
20اصول الجرح والتعدیل (صحیح حدیث کی تعریف کی روشنی میں)
21کیا راوی پر جرح کرنا غیبت کے زمرے میں آتا ہے؟
24فسق کی اقسام:
24بدعت کی اقسام:
26ثبوت عدالت
26معروف العدالۃ شخص کے بارے میں منفرد جرح کا حکم :
31متساہل معدلین کاتذکرہ
32۲۔توثیق راوی کے حوالے سے امام حاکم رحمہ اللہ کا تساہل:
33۳۔کیا امام ابن حبان رحمہ اللہ نے یہ اصول امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے لیا ہے؟
34ثبوتِ عدالت کے حوالے سے جمہور کا مؤقف :
37۴۔کیاامام عجلی رحمہ اللہ بھی متساہل ہیں؟
40۵۔کیا امام دارقطنی متساہل ہیں ؟
42قرائن التوثیق
53مستخرج کی روایت ، راوی کی توثیق :
56ثبوتِ جرح
56۱۔عدالت مجروح ہونے کا پہلا سبب:
56کذاب راوی کی توبہ اور عدالت کا مسئلہ :
58کذاب کے لفظ کا ’’خطاء ‘‘کے معنی میں استعمال :
62ارتفاعِ جہالت سے متعلق بعض غیر صحیح اصول
68ضبط
70نقصانِ ضبط اور اس کے اسباب
70۱۔ نقصان ضبط کی پہلی صورت )سوء حفظ (
80۲۔نقصانِ   ضبط کی دوسری صورت راوی کا کثیر الخطا ہونا
82اتصالِ سند سے متعلق روایت پر اثر انداز ہونے والے اسباب
90تعارض الجرح والتعدیل
98رواۃ کی ولادت ،وفیات رحلات کا علم
104کتبِ اصول کی طرف مراجعت
113سوالات
Flag Counter