Maktaba Wahhabi

ضوابط الجرح والتعدیل

مؤلف: الشیخ ارشاد الحق اثری

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

102
کے پاس حاضر ہوا ہے ، مسیلمہ کا نبیﷺ کےپاس حاضر ہونا منقول ہے۔ بدایہ ہی میں ہے[1]کہ یہاں سے جانے کے بعد دعوی نبوت کیا ہے، اور یہ خود حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ نے لکھا ہے۔ اور یہ واقعہ بتلاتا ہےکہ جب اس نے دعوی نبوت کیاتو ابھی نبی ﷺ مکہ میں تھے ۔لہذا تاریخی اعتبار سے یہ حکایت درست ثابت نہیں ہوتی۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ احادیث ہوں یا واقعات ہوں ان کو پرکھنے کے لئے یہ سنین کا علم ملحوظ رکھنا بھی ضروری ہے۔ یہاں ایک اور لطیفے کی بات سنئے! السیر الکبیر امام محمد رحمہ اللہ کی کتاب ہے، اس کے بارے میں علامہ السرخسی نے اور انہی کے حوالے سے عقود رسم المفتی میں ابن عابدین رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ السیر الکبیر جب امام محمد نے لکھی تو امام اوزاعی رحمہ اللہ نے اس کو دیکھا اور کہا کہ یہ سیر کا علم اہل کوفہ کا علم نہیں یہ اہل شام کا علم ہے، امام محمد رحمہ اللہ کو پتہ چلا تو انہوں نے السیر الکبیر لکھی، اور اس سے امام اوزاعی رحمہ اللہ مبہوت ہوگئے، اور ساتھ یہ بھی لکھا ہےکہ’’ھو آخر تصنیف صنفه فی الفقه‘‘ یہ امام محمد کی فقہ میں آخری کتاب ہے ۔[2] اب سنین کے دائرے میں اس حکایت کو دیکھتے ہیں تو امام محمد ۱۳۲ ھ میں پیدا ہوئے اور ۱۸۹ھ میں فوت ہوئے ہیں، جبکہ امام اوزاعی ۱۵۸ھ میں فوت ہوئے ہیں۔ گویا کہ یہ امام اوزاعی کی وفات کے بعد امام محمد بن حسن شیبانی ۳۱ سال زندہ رہتے ہیں ، اس کا منطقی نتیجہ یہ ہے کہ ۳۱ سالوں میں السیر الکبیر کے بعد کچھ نہیں لکھا حالانکہ یہ امر واقع کے خلاف ہے امام محمد رحمہ اللہ نے تو
x
صفحہعنوان
5پیش لفظ
9عرض مؤلف
11مقدمہ
14تمہیدسند کی اہمیت و حیثیت
15سند اور دیگر ادیان :
17سند دین میں سے ہے:
20اصول الجرح والتعدیل (صحیح حدیث کی تعریف کی روشنی میں)
21کیا راوی پر جرح کرنا غیبت کے زمرے میں آتا ہے؟
24فسق کی اقسام:
24بدعت کی اقسام:
26ثبوت عدالت
26معروف العدالۃ شخص کے بارے میں منفرد جرح کا حکم :
31متساہل معدلین کاتذکرہ
32۲۔توثیق راوی کے حوالے سے امام حاکم رحمہ اللہ کا تساہل:
33۳۔کیا امام ابن حبان رحمہ اللہ نے یہ اصول امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے لیا ہے؟
34ثبوتِ عدالت کے حوالے سے جمہور کا مؤقف :
37۴۔کیاامام عجلی رحمہ اللہ بھی متساہل ہیں؟
40۵۔کیا امام دارقطنی متساہل ہیں ؟
42قرائن التوثیق
53مستخرج کی روایت ، راوی کی توثیق :
56ثبوتِ جرح
56۱۔عدالت مجروح ہونے کا پہلا سبب:
56کذاب راوی کی توبہ اور عدالت کا مسئلہ :
58کذاب کے لفظ کا ’’خطاء ‘‘کے معنی میں استعمال :
62ارتفاعِ جہالت سے متعلق بعض غیر صحیح اصول
68ضبط
70نقصانِ ضبط اور اس کے اسباب
70۱۔ نقصان ضبط کی پہلی صورت )سوء حفظ (
80۲۔نقصانِ   ضبط کی دوسری صورت راوی کا کثیر الخطا ہونا
82اتصالِ سند سے متعلق روایت پر اثر انداز ہونے والے اسباب
90تعارض الجرح والتعدیل
98رواۃ کی ولادت ،وفیات رحلات کا علم
104کتبِ اصول کی طرف مراجعت
113سوالات
Flag Counter