Maktaba Wahhabi

ضوابط الجرح والتعدیل

مؤلف: الشیخ ارشاد الحق اثری

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

استاد محترم کے بیان کردہ حوالوں کی تخریج کردی گئی ہے۔ اور ضروری حواشی بھی لگائے گئے ہیں۔ استاد محترم نے کسی قاعدہ کی توضیح و تفہیم کے لئے جہاں مثالیں بیان کی ہیں ، کہیں کہیں ان مثالوں پر اضافہ کرتے ہوئے حاشیہ میں مزید مثالیں بھی ذکر کی گئی ہیں۔ کوشش کی گئی ہے کہ اصل عربی عبارات کو حاشیہ میں ذکر کردیا جائے ۔ دورانِ تدریس طلباء کی تفہیم کے لئے جو تکرار ِ الفاظ کیا گیا تھا، ضبطِ تحریر میں لاتے وقت اسے حذف کردیا گیا ہے۔ البتہ تفہیم کے لئے جملوں میں جس تسہیل کا استادِ محترم حفظہ اللہ نے اہتمام کیا ہے اسے ہم نے برقرار رکھا ہے۔ یہاں اپنی تمام تر خامیوں ، کوتاہیوں کا اقرار کرتے ہوئے ، یہ بات تسلیم کرتا ہوں، میں کما حقہ اس کا حق ادا نہیں کرسکتا، البتہ حسبِ استطاعت ایک کوشش کی ہے کہ یہ اہم مواد جو دو دن کے محاضرہ کی شکل میں تو منظر عام پر آچکا تھا، اب ایک تحریری شکل میں بھی احسن انداز میں منظر عام پر آجائے۔ اب اس کا فیصلہ قارئین ہی کریں گے کہ میں اس کوشش میں کس حد تک کامیاب ہوا ہوں۔ یہ کتاب اردو زبان میں لکھی گئی کتب میں سے اس موضوع پر اپنی نوعیت کی منفرد کتاب ہوگی۔ ان شاء اللہ ۔ اللہ تعالیٰ استاذِمحترم حفظہ اللہ کی اس عظیم محنت کو قبول فرمائے،اور اس اہم مواد کو شرفِ قبولیت بخشے ، دینِ حق کی دعوت میں استاذِ محترم حفظہ اللہ کی تمام تر مساعی کو قبول فرمائے، اسےان کے لئے صدقہ جاریہ بنائے۔ یہ کتاب بہت پہلے طبع ہوچکی ہوتی لیکن ناچیز کی دیگر مصروفیات اور ادارہ کے دیگر اہم علمی پروجیکٹ کی وجہ سے ذرا تاخیر کا شکار ہوگئی ہے تاہم اسےبہت زیادہ مؤخر نہیں ہونے دیا گیا۔ اس کتاب کی تیاری کے بعد استاذ محترم نے بھی اس کا مراجعہ کیا ہے، جس سے ان شاء اللہ میری جانب سے غلطی کے امکان مزید کم ہوگئے ہیں، اس کے باوجود اہل علم میری جانب سے کسی غلطی کو محسوس کریں ضرور مطلع فرمائیں ، اور جو بات اچھی لگے دعا فرمائیں کہ اسے اللہ تعالیٰ اپنی بارگاہ میں قبول فرمالے اورہم سے راضی ہوجائے۔ آمین کتبہ / حافظ محمد یونس اثری
x
صفحہعنوان
5پیش لفظ
9عرض مؤلف
11مقدمہ
14تمہیدسند کی اہمیت و حیثیت
15سند اور دیگر ادیان :
17سند دین میں سے ہے:
20اصول الجرح والتعدیل (صحیح حدیث کی تعریف کی روشنی میں)
21کیا راوی پر جرح کرنا غیبت کے زمرے میں آتا ہے؟
24فسق کی اقسام:
24بدعت کی اقسام:
26ثبوت عدالت
26معروف العدالۃ شخص کے بارے میں منفرد جرح کا حکم :
31متساہل معدلین کاتذکرہ
32۲۔توثیق راوی کے حوالے سے امام حاکم رحمہ اللہ کا تساہل:
33۳۔کیا امام ابن حبان رحمہ اللہ نے یہ اصول امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے لیا ہے؟
34ثبوتِ عدالت کے حوالے سے جمہور کا مؤقف :
37۴۔کیاامام عجلی رحمہ اللہ بھی متساہل ہیں؟
40۵۔کیا امام دارقطنی متساہل ہیں ؟
42قرائن التوثیق
53مستخرج کی روایت ، راوی کی توثیق :
56ثبوتِ جرح
56۱۔عدالت مجروح ہونے کا پہلا سبب:
56کذاب راوی کی توبہ اور عدالت کا مسئلہ :
58کذاب کے لفظ کا ’’خطاء ‘‘کے معنی میں استعمال :
62ارتفاعِ جہالت سے متعلق بعض غیر صحیح اصول
68ضبط
70نقصانِ ضبط اور اس کے اسباب
70۱۔ نقصان ضبط کی پہلی صورت )سوء حفظ (
80۲۔نقصانِ   ضبط کی دوسری صورت راوی کا کثیر الخطا ہونا
82اتصالِ سند سے متعلق روایت پر اثر انداز ہونے والے اسباب
90تعارض الجرح والتعدیل
98رواۃ کی ولادت ،وفیات رحلات کا علم
104کتبِ اصول کی طرف مراجعت
113سوالات
Flag Counter