Maktaba Wahhabi

اصول تفسیر

مؤلف: فضیلۃالشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ

ناشر: راد المعرفۃ

وَاتَّبَعَ ہَوَاہُ فَمَثَلُہُ کَمَثَلِ الْکَلْبِ إِن تَحْمِلْ عَلَیْہِ یَلْہَثْ أَوْ تَتْرُکْہُ یَلْہَث ذَّلِکَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ کَذَّبُواْ بِآیَاتِنَا فَاقْصُصِ الْقَصَصَ لَعَلَّہُمْ یَتَفَکَّرُونَ } (الاعراف:۱۷۵تا۱۷۶) ’’اور ان کو اُس شخص کا حال پڑھ کر سنا دو جس کو ہم نے اپنی آیتیں عطا فرمائیں؛ تو اُس نے اُن کوچھوڑ دیا پھر شیطان اُس کے پیچھے لگا تو وہ گمراہوں میں سے ہو گیا ۔ اور اگر ہم چاہتے تو اُن آیتوں سے اس کو بلند کر دیتے مگر وہ تو پستی کی طرف مائل ہو گیا اور اپنی خواہش کی اتباع کی؛ تو اُس کی مثال کتے کی سی ہے اگر سختی کرو تو زبان نکالے رہے اور یونہی چھوڑ دو تو بھی زبان نکالے رہے یہی مثال ان لوگوں کی ہے جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تو (ان سے) یہ قصہ بیان کر دو تاکہ وہ فکر کریں۔‘‘ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’یہ بنی اسرائیل کا ایک آدمی تھا ۔‘‘ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’ وہ اہل ِ یمن کا ایک آدمی تھا۔‘‘ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’’ وہ اہل ِ بلقاء کا ایک آدمی تھا۔‘‘ ان اقوال میں جمع ایسے ممکن ہے کہ اس آیت کو ان تمام پر محمول کیا جائے ۔ کیونکہ یہ آیت بغیر تضاد کے ان سب معانی کا احتمال رکھتی ہے ۔ تو ان میں سے ہر ایک قول جو ذکر کیا گیا ہے وہ بطور ِ مثال کے ہوگا۔ اس کی دوسری مثال اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے : {وَکَأساً دِھَاقاً} (النباء:۳۴) ’’ اورجام ہوں گے چھلکتے ہوئے۔‘‘ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’ دھاقا‘‘ کا معنی ہے بھرا ہوا ۔ مجاہد فرماتے ہیں: ’’ اس سے مراد ہے متابعت ( یعنی ایک کے بعد دوسرا گلاس )۔ حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’ اس سے مراد ہے : صاف ۔‘‘ ان اقوال میں آپس میں کوئی ٹکراؤ نہیں ہے ۔ کیونکہ آیت ان سب کا احتمال رکھتی ہے ۔
x
صفحہعنوان
5شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ کے حالات زندگی
10مقدمۂ مؤلف
11تفسیر :
13قرآن کریم
13قرآن کریم کا شرعی معنی :
19نزولِ قرآن
22قرآن کی پہلی وحی <mfnote>
25ابتدائی و سببی نزول قرآن
25پہلی قسم : ابتدائی :
26دوسری قسم :سببی:
27فوائد ِ معرفت ِاسباب ِنزول :
33مکی اور مدنی
34موضوع کے لحاظ سے :
35مکی اور مدنی کی معرفت کے فوائد :
41کتابت ِقرآن کریم اور جمع
41کتاب اور جمع کے مراحل :
46تفسیر
49تفسیر قرآن کریم میں مرجع :
50اولاً : اللہ تعالیٰ کا کلام :
52ثالثاً : صحابہ کرام کا کلام :
56تفسیر ماثورمیں اختلاف
60قرآن کریم کا ترجمہ
63مشہور مفسر صحابہ رضی اللہ عنہم
63حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ: <mfnote>
66حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ:
70تابعین میں سے مشہور مفسرین
72محکم اور متشابہ قرآن
77راسخ اور زائغ علماء کامتشابہ آیات میں موقف
81قرآن میں مشابہت کی اقسام
84قرآن کریم کو محکم اور متاشبہ میں تقسیم کرنے کی حکمت
86قرآن میں وھم ِتعارض کے مقامات <mfnote>
92قسم کے دو فائدے :
96قصوں کا تکرار
102اسرائیلیات کے بارے میں علماء کا موقف
107اظہارکی جگہ اضمار
111التفات
Flag Counter