Maktaba Wahhabi

اصول تفسیر

مؤلف: فضیلۃالشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ

ناشر: راد المعرفۃ

جب کہ مدنی آیات میں عبادات اور معاملات(کھانے پینے ‘ اٹھنے بیٹھنے ‘ لین و دین) کی تفصیل ہے ۔ کیونکہ یہاں پر مخاطب لوگوں کے دلوں میں توحید الوہیت اور عقیدہ سلیمہ راسخ ہوچکا تھا۔ انہیں عبادات اور معاملات کی تفصیل بیان کرنے کی ضرورت تھی ۔ ۳: جہاد اور اس کے احکام کے ذکر میں تطویل ۔ منافقین اور ان کے احوال کا ذکر مدنی قسم میں ملتا ہے ۔ کیونکہ ان کے احوال کا تقاضا یہی تھا۔ کیونکہ مکی صورت حال کے برعکس اسی موقع پر جہاد مشروع ہوا ‘ اور نفاق ظاہر ہوا ۔ مکی اور مدنی کی معرفت کے فوائد : مکی اور مدنی کی معرفت اہم ترین علومِ قرآنی میں سے ہے ۔ کیونکہ اس میں بہت سے فوائد پوشیدہ ہیں ۔ ان میں سے : ۱: قرآن کی بلاغت کے اعلیٰ مراتب کا اظہار ۔کیونکہ یہ ہر حال میں مخاطب لوگوں کے احوال کے مطابق شدت و سختی اور نرمی و سہولت سے خطاب کرتا ہے ۔ ۲: تشریع اسلامی کی حکمت کے انتہائی خوبصورت نتائج کا اظہار ۔اس لیے کہ اہم سے اہم تر کے لحاظ سے مخاطب لوگوں کے احوال اوران کی قبول ونفاذ کی صلاحیت کے اعتبار سے بتدریج آگے بڑھتی ہے ۔ ( اگر ساری شریعت یکبارگی نازل ہوتی تو لوگ اس پر عمل کی طاقت نہ رکھتے )۔ ۳: اللہ تعالیٰ کی طرف دعوت دینے والوں کی تربیت ، اور ان کی رہنمائی کہ وہ مخاطبین کے ساتھ گفتگو میں قرآنی اسلوب و موضوع کی پیروی کریں۔ اور اہم سے اہم تر سے شروع کریں ۔ اور سختی کے موقع پر سختی کا استعمال کیا جائے اور نرمی کے موقع پر نرمی کا استعمال کیا جائے۔ ۴: ناسخ اور منسوخ میں تمیز اور فرق ۔ اگر دو آیتیں مکی اور مدنی (ایک ہی موضوع کے متعلق / یا ایک ہی مسئلہ کے بیان میں ) ایسی واقع ہو رہی ہوں جن میں نسخ کی شرطیں پوری ہوں تو مدنی آیت مکی آیت کی ناسخ ہوگی ۔ کیونکہ مدنی آیت مکی سے متأخر ہے ۔
x
صفحہعنوان
5شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ کے حالات زندگی
10مقدمۂ مؤلف
11تفسیر :
13قرآن کریم
13قرآن کریم کا شرعی معنی :
19نزولِ قرآن
22قرآن کی پہلی وحی <mfnote>
25ابتدائی و سببی نزول قرآن
25پہلی قسم : ابتدائی :
26دوسری قسم :سببی:
27فوائد ِ معرفت ِاسباب ِنزول :
33مکی اور مدنی
34موضوع کے لحاظ سے :
35مکی اور مدنی کی معرفت کے فوائد :
41کتابت ِقرآن کریم اور جمع
41کتاب اور جمع کے مراحل :
46تفسیر
49تفسیر قرآن کریم میں مرجع :
50اولاً : اللہ تعالیٰ کا کلام :
52ثالثاً : صحابہ کرام کا کلام :
56تفسیر ماثورمیں اختلاف
60قرآن کریم کا ترجمہ
63مشہور مفسر صحابہ رضی اللہ عنہم
63حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ: <mfnote>
66حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ:
70تابعین میں سے مشہور مفسرین
72محکم اور متشابہ قرآن
77راسخ اور زائغ علماء کامتشابہ آیات میں موقف
81قرآن میں مشابہت کی اقسام
84قرآن کریم کو محکم اور متاشبہ میں تقسیم کرنے کی حکمت
86قرآن میں وھم ِتعارض کے مقامات <mfnote>
92قسم کے دو فائدے :
96قصوں کا تکرار
102اسرائیلیات کے بارے میں علماء کا موقف
107اظہارکی جگہ اضمار
111التفات
Flag Counter