Maktaba Wahhabi

اصول تفسیر

مؤلف: فضیلۃالشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ

ناشر: راد المعرفۃ

تفسیر ماثورمیں اختلاف تفسیر ماثور میں واقع ہونے والے اختلاف کی تین اقسام ہیں : اوّل: لفظ میں اختلاف (معنی کے بغیر ) : اس کی آیت کے معنی میں کوئی تاثیر نہیں ہوتی۔ اس کی مثال اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے : { وَقَضَی رَبُّکَ أَلاَّ تَعْبُدُواْ إِلاَّ إِیَّاہُ } (الاسراء:۲۳) ’’اور تمہارے رب نے ارشاد فرمایا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔‘‘ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’قضی‘‘ کا معنی ہے :’’امر ‘‘ یعنی حکم دیا ۔ اور امام مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’ اس کا معنی ہے: ’’وصی‘‘ اس کی وصیت کی ہے ۔ ربیع بن انس کہتے ہیں : ’’ اس کا معنی ہے: ’’أوجب‘‘ اس نے واجب کیا ہے ۔ یہ مختلف تفاسیر یا توان کا معنی ایک ہی ہے ‘ یا قریب المعنی ہوتی ہیں۔ اس اختلاف کی آیت کے معنی میں کوئی تاثیر نہیں ہوتی۔ دوم: لفظ اور معنی میں اختلاف ‘ ان دونوں میں تضاد نہ ہونے کی وجہ سے ان دونوں معانی کا احتمال ہوتا ہے ۔تو آیت کو ان دونوں پر محمول کیا جائے گا ‘ اور ان دونوں(معانی )سے اس کی تفسیر کی جائے گی۔ اور ان دونوں کے درمیان جمع اس طرح ممکن ہے کہ ان میں سے ہر ایک قول اس تمثیل کے طور پر بیان کیاگیاہے ، جس کا تعین آیت یا اس تنوع سے ہوتا ہے۔اس کی مثال اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے : {وَاتْلُ عَلَیْہِمْ نَبَأَ الَّذِی آتَیْنَاہُ آیَاتِنَا فَانسَلَخَ مِنْہَا فَأَتْبَعَہُ الشَّیْطَانُ فَکَانَ مِنَ الْغَاوِیْنَ oوَلَوْ شِئْنَا لَرَفَعْنَاہُ بِہَا وَلَـکِنَّہُ أَخْلَدَ إِلَی الأَرْضِ
x
صفحہعنوان
5شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ کے حالات زندگی
10مقدمۂ مؤلف
11تفسیر :
13قرآن کریم
13قرآن کریم کا شرعی معنی :
19نزولِ قرآن
22قرآن کی پہلی وحی <mfnote>
25ابتدائی و سببی نزول قرآن
25پہلی قسم : ابتدائی :
26دوسری قسم :سببی:
27فوائد ِ معرفت ِاسباب ِنزول :
33مکی اور مدنی
34موضوع کے لحاظ سے :
35مکی اور مدنی کی معرفت کے فوائد :
41کتابت ِقرآن کریم اور جمع
41کتاب اور جمع کے مراحل :
46تفسیر
49تفسیر قرآن کریم میں مرجع :
50اولاً : اللہ تعالیٰ کا کلام :
52ثالثاً : صحابہ کرام کا کلام :
56تفسیر ماثورمیں اختلاف
60قرآن کریم کا ترجمہ
63مشہور مفسر صحابہ رضی اللہ عنہم
63حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ: <mfnote>
66حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ:
70تابعین میں سے مشہور مفسرین
72محکم اور متشابہ قرآن
77راسخ اور زائغ علماء کامتشابہ آیات میں موقف
81قرآن میں مشابہت کی اقسام
84قرآن کریم کو محکم اور متاشبہ میں تقسیم کرنے کی حکمت
86قرآن میں وھم ِتعارض کے مقامات <mfnote>
92قسم کے دو فائدے :
96قصوں کا تکرار
102اسرائیلیات کے بارے میں علماء کا موقف
107اظہارکی جگہ اضمار
111التفات
Flag Counter