Maktaba Wahhabi

اصول تفسیر

مؤلف: فضیلۃالشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ

ناشر: راد المعرفۃ

111
التفات التفات سے مراد ہے کہ کلام کے اسلوب کو ایک انداز سے دوسرے میں تبدیل کرنا ۔ اس کی کئی صورتیں ہیں ‘ان میں سے : ۱: غائب سے مخاطب کی طرف التفات : جیسے کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : {اَلْحَمْدُ للّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَo الرَّحْمـنِ الرَّحِیْمِo مَالِکِ یَوْمِ الدِّیْنِo إِیَّاکَ نَعْبُدُ وإِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ} (الفاتحہ:۲تا۴) ’’سب تعریف اللہ تعالیٰ ہی کو سزاوار ہے جو تمام مخلوقات کا رب ہے۔ بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔انصاف کے دن کا حاکم ہے۔اے اللہ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔‘‘ یہاں کلام کو غائب سے مخاطب کی طرف تحویل کیا گیا ہے ، اس قول ’’إیاک‘‘ سے ۔ ۲: مخاطب سے غائب کی طرف التفات : جیساکہ فرمان ِ الہٰی ہے : {حَتَّی إِذَا کُنتُمْ فِیْ الْفُلْکِ وَجَرَیْنَ بِہِم} (یونس:۲۲) ’’یہاں تک کہ جب تم کشتیوں میں ہوتے ہو اور وہ ان کو لے کر چلنے لگتی ہیں۔‘‘ یہاں پر {وَجَرَیْنَ بِہِم} سے خطاب کو مخاطب سے غائب کی طرف موڑا گیا ہے ۔ ۳: غائب سے متکلم کی طرف التفات : جیسا کہ فرمان الٰہی ہے: { وَلَقَدْ أَخَذَ اللّٰهُ مِیْثَاقَ بَنِیْ إِسْرَائِیْلَ وَبَعَثْنَا مِنہُمُ اثْنَیْ عَشَرَ نَقِیْباً} (المائدہ:۱۲) ’’ اور اللہ نے بنی اسرائیل سے اقرار لیا اور اُن میں ہم نے بارہ سردار مقرر کئے۔‘‘
x
صفحہعنوان
5شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ کے حالات زندگی
10مقدمۂ مؤلف
11تفسیر :
13قرآن کریم
13قرآن کریم کا شرعی معنی :
19نزولِ قرآن
22قرآن کی پہلی وحی <mfnote>
25ابتدائی و سببی نزول قرآن
25پہلی قسم : ابتدائی :
26دوسری قسم :سببی:
27فوائد ِ معرفت ِاسباب ِنزول :
33مکی اور مدنی
34موضوع کے لحاظ سے :
35مکی اور مدنی کی معرفت کے فوائد :
41کتابت ِقرآن کریم اور جمع
41کتاب اور جمع کے مراحل :
46تفسیر
49تفسیر قرآن کریم میں مرجع :
50اولاً : اللہ تعالیٰ کا کلام :
52ثالثاً : صحابہ کرام کا کلام :
56تفسیر ماثورمیں اختلاف
60قرآن کریم کا ترجمہ
63مشہور مفسر صحابہ رضی اللہ عنہم
63حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ: <mfnote>
66حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ:
70تابعین میں سے مشہور مفسرین
72محکم اور متشابہ قرآن
77راسخ اور زائغ علماء کامتشابہ آیات میں موقف
81قرآن میں مشابہت کی اقسام
84قرآن کریم کو محکم اور متاشبہ میں تقسیم کرنے کی حکمت
86قرآن میں وھم ِتعارض کے مقامات <mfnote>
92قسم کے دو فائدے :
96قصوں کا تکرار
102اسرائیلیات کے بارے میں علماء کا موقف
107اظہارکی جگہ اضمار
111التفات
Flag Counter