Maktaba Wahhabi

106 - 222
’’یہود اسی کے لیے (عبادت کرتے ہوئے) گنگناتے ہیں اور انھوں نے ہر دین (راستہ) اختیار کیا جب ان پر مشکلات آن پڑیں۔‘‘ وَلَہُ شَمَّسَ النَّصَارٰی وَ قَامُوا کُلَّ عِیدٍ لِرَبِّہِمْ وَاحْتِفَالِ ’’اسی کے لیے عیسائیوں نے عبادت کی اور انھوں نے اپنے رب کے لیے ہر عید منائی اور محفل سجائی۔‘‘ وَ لَہُ الرَّاہِبُ الْحَبِیسُ تَرَاہُ رَہْنَ بُؤْسٍ وَ کَانَ نَاعِمَ بَالِ ’’اسی اللہ کے لیے راہب نے اپنے آپ کو بند (محبوس) کیا ہوا ہے جس کی حالت بہت پراگندہ ہوچکی ہے، حالانکہ یہی راہب پہلے بہت خوش حال اور نازو نعمت والا تھا۔‘‘ یَا بَنِيَّ الْأَرْحَامَ لَا تَقْطَعُوہَا وَصِلُوہَا قَصِیرَۃً مِّنْ طِوَالٍ ’’اے بیٹو! رشتہ داری کو نہ توڑنا بلکہ اسے ملانا، خواہ قریب کی ہو یا دور کی۔‘‘ وَاتَّقُوا اللّٰہَ فِي ضِعَافِ الْیَتَامٰی رُبَّمَا یُسْتَحَلُّ غَیْرُ الْحَلَالِ ’’ضعیف اور ناتواں یتیموں کے بارے میں اللہ سے ڈرنا کیونکہ بسا اوقات غیر حلال (حرام) کو حلال سمجھ لیا جاتا ہے۔‘‘
Flag Counter