Maktaba Wahhabi

رجال القرآن 3

مؤلف: ڈاکٹر عبد الرحمٰن عمیرہ

ناشر: دارالسلام

221
سیدنا زید بن دثنہ رضی اللہ عنہ کی شہادت سیدنا زید بن دثنہ رضی اللہ عنہ کو صفوان بن امیہ نے خرید لیا تھا (بعد میں یہ بھی مسلمان ہوگئے تھے) تاکہ انھیں اپنے باپ امیہ بن خلف کے بدلے میں قتل کردے۔ جب مکہ والوں نے زید اور خبیب رضی اللہ عنہما کو خریدا تو یہ حرمت والا مہینہ تھا جس میں لڑائی اور قتل و غارت کو مشرکین بھی حرام سمجھتے تھے۔ اس حرمت والے مہینے کے گزرنے پر انھیں قتل کیا جانا تھا۔ جب حرمت والا مہینہ گزرگیا تو صفوان بن امیہ نے زید بن دثنہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ اپنا غلام نِسطاس بھیجا کہ وہ انھیں لے کر حرم سے باہر تنعیم کے مقام پر لے جائے تاکہ انھیں وہاں جاکر شہید کیاجائے۔ ان کے قتل کا نظارہ کرنے کے لیے قریش کی کثیر تعداد جمع تھی۔ ان میں ابو سفیان بن حرب بھی تھے جو تا حال مسلمان نہیں ہوئے تھے۔ جب زید رضی اللہ عنہ کو قتل کے لیے سُولی کے قریب کیا گیا تو ابوسفیان بن حرب نے پوچھا: زید! تجھے اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں: کیا تو اس بات پر راضی ہے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم)اس وقت ہمارے پاس تیری جگہ پر ہوتے اور تیرے بجائے ہم ان کی گردن اڑادیتے اور تو اپنے گھر میں آرام کرتا۔ زید رضی اللہ عنہ نے ابوسفیان کو منہ توڑ جواب دیا، فرمایا: اللہ کی قسم! میں تو یہ بھی پسند نہیں کرتا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم جہاں ہیں، وہاں آپ کو کانٹا بھی چبھے جس سے آپ کو تکلیف ہو اور میں اپنے گھر میں آرام کروں۔ تب ابوسفیان ( رضی اللہ عنہ)نے کہا: میں نے آج تک کسی کو کسی سے اتنی محبت کرتے نہیں دیکھا جتنی محبت محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم)کے ساتھی محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم)سے کرتے ہیں۔ پھر نِسطاس نے
x
صفحہعنوان
9عرص ناشر
13عرض مترجم
17مقدمہ مؤلف
21جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما
22پہلی آیت
23آیت کی شان نزول کے متعلق علماء کے اقوال
23جابر رضی اللہ عنہ کا نسب:
24جابر رضی اللہ عنہ کا سفر مکہ
25رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات اور بیعت:
26جابر رضی اللہ عنہ کا اپنے والد گرامی سے ایک مکالمہ
28جابر رضی اللہ عنہ کا قبولِ اسلام:
29رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ تشریف آوری کے موقع پر:
30جہاد کی تیاری:
31حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی غزوۂ بدر میں شرکت
31غزوۂ احد:
31جابر رضی اللہ عنہ کے والد عبداللہ رضی اللہ عنہ کی شہادت
40رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے ساتھیوں کی خبر گیری کرنا
45آیت کی شانِ نزول
50فوائد و اسباق
56سیدنا عبد الرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہما
57دوسری آیت
58آیت کی شان نزول کے متعلق علماء کے اقوال
70آیت کی شانِ نزول
72فوائد و اسباق
76سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ
77تیسری آیت
78ان آیات کے بارے میں علماء کے اقوال
79زید بن ارقم رضی اللہ عنہ
89آیت کی شان نزول
93فوائد و اسباق
98سیدنا صرمہ بن قیس رضی اللہ عنہ
99چوتھی آیت
100اس آیت کے بارے میں علماء کے اقوال
101صرمہ بن قیس
116آیات کی شان نزول
119فوائد و اسباق
120رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی کا آغاز
126سیدنا ہلال بن امیہ رضی اللہ عنہ
127پانچویں آیت
128چھٹی آیت
129آیات کی شان نزول کے متعلق علماء کے اقوال
131سیدنا ہلال بن امیہ رضی اللہ عنہ
146آیات کی شان نزول
151فوائد و اسباق
157سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ
158چھٹی آیت
159آیت کی شان نزول کے متعلق علماء کے اقوال
160سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ
161اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ بارگاہِ نبوی میں
169عمر رضی اللہ عنہ خالد رضی اللہ عنہ کو معزول کرتے ہیں
173آیات کی شان نزول
177فوائد و اسباق
183سیدنا قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ
184ساتویں آیت
185آیات کے بارے میں علماء کے اقوال
200آیات کی شان نزول
205فوائد و اسباق
208سیدنا مرثد بن ابی مرثد رضی اللہ عنہ
209آٹھویں آیت
210آیات کے بارے میں علماء کے اقوال
219خبیب رضی اللہ عنہ کی شہادت
221سیدنا زید بن دثنہ رضی اللہ عنہ کی شہادت
223آیات کی شاذ نزول
227فوائد واسباق
Flag Counter