اس آیت کے بارے میں علماء کے اقوالبعض اہل سیر اور مفسرین نے کہا ہے: یہ آیت ابوقیس صرمہ بن ابی انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔ان اقوال کو جاننے کے لیے دیکھیں:الاستیعاب: 377/2۔السیرۃ لابن ہشام: 130/2۔سنن أبي داود، حدیث: 2314۔نیز صحیح البخاري، حدیث: 4508وجامع الترمذي، حدیث: 2968۔صرمہ بن قیس رضی اللہ عنہ کون تھے؟ یہ جاننے کے لیے ہم آپ کو ماضی کے جھروکوں میں لے چلتے ہیں۔