سَبِّحُوا لِلّٰہِ شَرْقَ کُلِّ صَبَاحِ
طَلَعَتْ شَمْسُُہُ وَ کُلِّ ہِلَالِ
’’لوگو! ہر صبح سورج کے طلوع ہوتے وقت اور ہر چاند کے نکلتے وقت اللہ کی پاکیزگی بیان کیا کرو۔‘‘
عَالِمُ السِّرِّ وَالْبَیَانِ لَدَیْنَا
لَیْسَ مَا قَالَ رَبُّنَا بِضَلَالِ
’’وہ اللہ جو چھپی اور ظاہر اشیاء کو جاننے والا ہے، ہمارے نزدیک اس کا کہا ہوا حکم غلط نہیں ہوسکتا۔‘‘
وَ لَہُ الطَّیْرُ تَسْتَرِیدُ وَ تَأْوِي
فِيْ وُکُورٍ مِّنْ آمِنَاتِ الْجِبَالِ
’’اللہ کے پرندے ہیں جو زمین میں دانہ دنکا چگنے نکلتے ہیں اور شام کو پہاڑوں میں اپنے پر امن گھونسلوں میں پناہ لیتے ہیں۔‘‘
وَلَہُ الْوَحْشُ بِالْفَلَاۃِ تَرَاہَا
فِي حِقَافٍ وَ فِي ظِلَالِ الرِّمَالِ
’’اور جنگلوں میں رہنے والے جانور بھی اللہ کے ہیں جو غاروں اور ریت کے سایہ دار ٹیلوں میں رہتے ہیں۔‘‘
وَ لَہُ ہَوَّدَتْ یَہُودُ وَدَانَتْ
کُلَّ دِینٍ إِذَا ذَکَرْتَ عِضَالِ
|