Maktaba Wahhabi

106 - 117
( Nucleus ) کہا جاتا ہے اور یہی مرکزہ سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے جو پورے خلیہ کے کیمیائی عمل کو کنٹرول کرتا ہے۔ اگر اسے نکال دیا جائے تو باقی خلیہ ضائع ہو جاتا ہے۔ اس مرکز ہ میں دھاگہ نماساختیں ہوتی ہیں جنہیں ’’کرو موسوم‘‘( Chromosome ) کہاجاتا ہے ۔ اور ان کے اندر جاندار کی نشوونما، رنگ وشکل اور عادات و خصوصیات وغیرہ سے متعلق تمام تفاصیل و معلومات درج ہوتی ہیں۔ ہر جاندار خلیہ کے اندر ’’کروموسوم‘‘ کی اپنی مخصوص تعداد طے ہوتی ہے۔ مثلاً انسان میں 46، مکھی میں 8، بلی میں 38، مرغی میں 78 ’’کروموسوم ‘‘ موجود ہوتے ہیں۔ جس طرح ہمارا جسم گوشت اور ہڈیوں سے مل کر بنا ہوتا ہے ، اسی طرح یہ ’’کروموسوم‘‘ ( )نامی ایک مادے سے بنے ہوتے ہیں جسے ’’جینیاتی‘‘ مادہ بھی کہا جاتا ہے۔ اس مادے کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ ضرورت پڑنے پر یہ اپنے جیسے مزید ٹکڑوں کو بنا سکتا ہے یعنی دو سے چار، چار سے آٹھ، اور آٹھ سے سولہ۔ ()کے ہر متفرق ٹکڑے یا حصے کو جین(Gene) کہا جاتا ہے اور ہر جاندار میں جس خصلت ، شکل یا فعل کے جین ہوں گے ، وہ جاندار اسی خصلت، شکل اور فعل کی عکاسی کرے گا، مثلاً کسی کا قد چھوٹا یا لمبا ہے تو اس لیے کہ اس کے جینز میں ایسی ہی خصوصیت تھی۔ کسی کے بال سرخ یا بھورے ہیں یا رنگت ، سرخ وسفید، گندمی یا انتہائی سیاہ ہے تو ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ اس کے جینز کی خصوصیت ہی ویسی تھی۔ [1] جین کلوننگ کا طریقہ کار جین کلوننگ کے لئے ( )کا وہ ٹکڑا یا وہ جین جس کی مزید کاپیاں (کلوننگ) کرنا مقصود ہوں، اسے ایک اور ( )کے گول سالمہ جو ویکٹر (Vactor) کہلاتا ہے، کے اندر مصنوعی طریقے سے جوڑ دیا جاتا ہے جس کے نتیجہ میں مرکب سالمہ تشکیل پاتا ہے وہ (Recombinant DNA ) کا سالمہ کہلاتا ہے۔ ویکٹر خاص طور پر جین کومیزبان خلیہ کے اندر منتقل کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے ۔ یہ میزبان خلیہ عام طور پر بکیٹریا ہوتا ہے مگر بکٹیریا کی بجائے دوسرے زندہ خلیے بھی اس کے لئے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ میزبان خلیے میں ویکٹر کی تقسیم ہوتی ہے اور اس طرح میزبان خلیہ نہ صرف اپنے جیسے بے شمار دوسرے خلیے بنا لیتا ہے بلکہ وہ جین جو اس کے اندر ڈالی گئی ہوتی ہے ، اس کی بھی ہو بہو نقول بن جاتی ہیں اور یہی نقول ’کلون‘ کہلاتی ہیں۔ گویا جین کلوننگ میں مختلف خصوصیات کے جین حاصل کر کے انہیں دوسرے جانداروں کے خلیوں میں منتقل کیا جاتا ہے تاکہ انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مطلوبہ خصوصیات کے حامل پودے اور جانور حاصل کیے جا سکیں۔ حیوانی کلوننگ کے فوائد ۱۔ مذکورہ حیاتیاتی تکنیک کے ذریعے زیادہ دودھ دینے والی گائے اور بھیڑیں پیدا کرنا۔
Flag Counter