Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 366

مؤلف: ڈاکٹر عبد الرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی،لاہور

سال شائع: اگست 2014ء

مطالبے کے باوجود کسی حکمران کو نہ تو اس کے تقاضوں سے عہدہ برا ہونے کی توفیق ہوتی ہے اور نہ مسلمانوں اور ان کے شعائر پر ہونے والے حملوں کے خلاف مزاحمت کا حوصلہ ملتا ہے۔نفاذِ شریعت، خلافت، مسلم مفادات اور اقلیتوں کا تحفظ اور اسلامی حمیت وغیرت کا احیا، دولتِ خلافت اسلامیہ کی تائید کے رجحانات ہیں۔یہ جہادی عناصر عرصہ دراز سے ایک خطہ ارضی کی تلاش میں ہیں جہاں وہ عملاً اسلام نافذ کرکے، اپنے اس موقف اور الزامات کو ثابت کردیں جو مسلم حکمرانوں پر لگائے جاتے ہیں۔ اندریں حالات داعش کو وسیع تر خطہ ارضی مل جانا، بڑی جہادی قوت کا اجتماع او ر دنیوی اموال ووسائل سے بھی مالا مال ہوجانا، بہت سے مسلمانوں کے لیے اُمید کی روشن کرن ہے۔ دولتِ اسلامیہ پر کئے جانے والے اعتراضات [Weaknesses] ۱۔ جولوگ دو دہائیوں کے جہادی منظر نامے سے آگاہ ہیں، بخوبی جانتے ہیں کہ القاعدہ کی شکل میں ہونے والی جہادی مزاحمت، ایک طرف دینی علوم اور اس کی تفقہ و بصیرت سے تہی دامن ہے۔ اس کی قیادت ان نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے جو ملت پر ہونے والے مظالم میں رنجیدہ ہیں اور اپنے حکام (سیاسی قیادت )کے ساتھ، علما ے کرام (دینی قیادت )سے بھی ناراض ہیں۔ القاعدہ اور اس کے شجرہ نسب سے تعلق رکھنے والی جہادی جماعتیں، اگرچہ سلفی پس منظر سے تاریخی تعلق رکھیں لیکن سلفی علما ان کے منہج واستدلال کی مذمت کرتے ہیں اور ان کےموقف کو شرعی تائید سے عاری قرار دیتے ہیں۔ القاعدہ اور داعش کی قیادت مظالم کفار کے دفاع سے غفلت یا عاجز ی ظاہر کرنے والے مسلم حکام پر کڑی تنقید کرتی اورردّعمل میں آکر مسلم حکام کو کفار، طاغوت اور مرتد قرار دیتی ہے۔اسی پر اکتفا نہیں بلکہ ان کی حمایت کرنے والے سرکاری افسران اور اَفواج کو بھی مرتدوطواغیت بنا کر مباح الدم سمجھتی ہے۔[1]ان سے اتفاق نہ کرنے والے پہلے تکفیر اورپھر تفجیر(بم دھماکوں) کا سامنا کرتے ہیں۔ اس بنا پر ایسی جہادی تحریکیں، جہادی کے بجائے فسادی رویے کی حامل بن کرمسلمانوں سے ہی جہاد شروع کردیتی ہیں۔ یہ لوگ علما کو مرجئہ
x
صفحہعنوان
4عراق میں ’دولتِ خلافتِ اسلامیہ‘ کا اعلان!
37روزوں کی قضا اور فدیہ کےبار ے میں فتاویٰ
45جمالِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کا شوق و وارفتگی
62حلالۂ ملعونہ مروّجہ کا قرآنِ کریم سے جواز؟
86امیر المؤمنین ہارون الرشید عباسی ہاشمی
96اہل مغرب کا مسلمانوں سے سفّاکانہ رویہ
Flag Counter