Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 354

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مارچ 2012

جمہوریت کی یہ کارفرمائی بھی اہل اسلام کے لئے قابل غور ہے!! جمہوریت کی ایک مہربانی یہ بھی ہے کہ دسیوں مقامات پر اسلام پسند کسی اتفاقی وجہ، ردعمل یا عوام کی اسلام سے بہتری کی اُمید کی بنا پر اقتدار میں تو آچکے ہیں لیکن اسلامی جماعتوں کے انتخابات میں ایسی کامیابیوں سے اسلام کو کبھی کوئی خاص فائدہ حاصل ہوا بھی ہے یا نہیں؟یہ اصل سوال ہے... ماضی میں الجزائر میں اسلامک فرنٹ، فلسطین میں حماس، ترکی میں رفاہ پارٹی اور پاکستان کے صوبہ خیبر پی کے میں مجلس عمل کی صورت میں اسلام پسندوں کو کامیابیاں مل چکی ہیں، لیکن اسلام پسندوں کی اِن جمہوری حکومتوں کے کوئی ٹھوس نتائج سامنے نہیں آئے۔ حال ہی میں تیونس میں تو 40 فیصد نشستیں حاصل کرنے کے بعد وہاں کی حركة النّهضة حکومت بنا کر اپنا وزیر اعظم بھی لا چکی اور مصر میں اخوانی اور سلفی جماعتیں بالترتیب 43 اور 24 فیصد نشستوں میں عظیم الشان کامیابی حاصل کرنے کے بعد دوتہائی سےبھی زیادہ اکثریت پاچکی ہیں اور عنقریب وہاں دورِحاضر کی مضبوط ترین اسلامی حکومت قائم ہوگی۔لیکن اسلامی جماعتوں پر یہ بہت بڑی ذمہ داری ہوگی کہ کیا مستقبل میں بھی جمہوریت کے پودے پر برگ وبار لاکر وہ اسلام کی کوئی خدمت کرپاتی ہیں یا نہیں؟ ہمیں شدید خدشہ ہے کہ اگر وہاں کوئی بڑی اور مثبت تبدیلی نہ آئی تو عالم عرب میں اسلامی جماعتوں کو اگلا موقع پھر کبھی نہ ملے گا او رپاکستان کی طرح وہاں بھی ’اسلام‘ انتخابات میں ناکام حوالہ بن کر رہ جائے گا۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی خصوصی رحمت اوربرکت سے اُمتِ اسلام کے دکھوں کا مداوا کرے، ربّ کو راضی کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا میں بھی ایک مثالی فلاحی اسلامی ریاست وجود میں آسکے لیکن ماضی کے تجربے اور اندیشے کوئی اچھی خبر نہیں لاتے۔ ان ممالک میں جمہوری استحکام کے نام پر امریکہ نے ایک طرف اپنی گانگریس سے ملینوں ڈالرز[1] کا مطالبہ کررکھا ہے تو دوسری طرف یہی امریکہ افغانستان میں بھی اسی جمہوریت پر
x
صفحہعنوان
2جمہوریت اور حاکمیتِ الٰہیہ
14اہل السنّۃ اور مُرجئہ کون ہیں؟
32قرآن جلتا رہا اور قوم کرکٹ کھیلتی رہی!
47خلافتِ راشدہ ایک زرّیں عہداور اسلامی تقاضا
70صدارتی استثنا اور اسلام؟
82اہل حدیث اور فتویٰ نویسی؛ ایک تاریخی جائزہ
106شیخ الحدیث حافظ عبدالمنان نور پوری رحمۃ اللہ علیہ
Flag Counter