کے گھر تک حفاظت سے پہنچا کر اپنے مسکنوں کی طرف لوٹ جاتے ہیں ۔ خون پینے والے جانور بھی اپنا خون دے کر اس نفس کی حفاظت کرتے ہیں جس کی حفاظت خدا کو مطلوب ہوتی ہے! حفاظت جس سفینے کی اُنہیں منظور ہوتی ہے کنارے تک اسے خود لا کے طوفاں چھوڑجاتے ہیں 7. نیشنل جیوگرافک چینل پر [Animals are beautiful people]فلموں میں OREX کے بچے کی کہانی جو اپنے جھنڈ سے الگ ہوگیا تھا، اسے شیرنی نے اپنی آغوش میں لے لیا۔ تین ہفتے تک اس کی حفاظت کی۔ اسے کھلانے اور اپنا دودھ پلانے کی کوشش کرتی رہی۔ اس کو شیر کے حملوں سے بچانے میں شیر سے نبرد آزما ہوئی اور شیر کے ہاتھوں اس بچے کی ہلاکت پر نہایت غمزدہ و افسردہ ہوئی ۔شیر اپنے بچوں کے سوا کسی دوسرے یا دوسرے شیر کے بچوں کو بھی برداشت نہیں کرتا اور شیرنی کے تمام حرامی بچوں کو چن چن کر ہلاک کرتا ہے۔ شیرنی سب سے خونخوار ہوتی ہے اور شیر سے زیادہ پھرتیلی۔ انسانوں پر حملوں کے جتنے بھی واقعات ہوتے ہیں، ان میں زیادہ تر حملے شیرنیوں کے ہوتے ہیں جو اپنے بچوں کے تحفظ کے لئے دوسروں کی زندگی کو عدمِ تحفظ کا شکار بنادیتی ہیں، لیکن وہی شیرنی OREXکے بچے کے لئے اللہ کے حکم سے پناہ مہیا کرتی ہے تو کیوں؟ 8. یو ٹیوب ڈاٹ کام پر Amazing vedioes میں Lione versus bafello اور Lion attackمیں وہ منظرلوگوں کو یاد ہوگا جب ایک بھینسا غلطی سے اپنے بچے کے ساتھ شیر کی کچھارمیں چلا گیا، اس کا بچہ وہیں رہ گیا، بھینسا بھاگ گیا، بچہ یرغمال ہوگیا، بچہ دریا میں گر گیا۔ شیروں نے باہر نکالنے کی کوشش کی، مگر مچھ آگئے۔ شیر بھینسے کے بچے کو اوپر لے آئے۔ اچانک سینکڑوں بھینسوں نے شیروں پر حملہ کردیا اور اپنے بچے کو چھین کر لے گئے۔ مگر مچھ ، شیر اور پانی، بھینسے کے بچے کو نہیں مارسکے،اللہ کی طرف سے زندگی عطا ہوتی ہے اور موت بھی عطا ہوتی ہے، یہ حادثہ نہیں ہے۔ لیکن خدا پر ایمان کے بغیر ان واقعات کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی، کوئی تعبیر نہیں کی جاسکتی۔ سائنسی ذہن رکھنے والا مزاج ان واقعات میں کوئی روحانیت نہیں پاتا، اسے محض اتفاقی حادثہ یا خوش قسمتی یا Unknown cause سمجھ کر فراموش کردیتا ہے۔ 9. امریکہ کی فیڈرل کورٹ میں چلنے والا تاریخی مقدمہ جس پر حال ہی میں معرکہ آرا فلم بنائی گئی ہے جس کا نام Exorcisim of Amely Rose ہے۔ اس لڑکی ایملے روز پر جنات کا سایہ |