حديث وسنت ترجمہ:عبد الحنان کیلانی [1] محمد مقصود احمد مستند احادیث میں قیامت کی نشانیاں[2] مغربی دنیا میں ’قیامت کا وقوع‘ آئندہ سال2012ء کا ایک مرغوب موضوع ہے۔ انٹرنیٹ پر ہزاروں ویب سائٹیں اور سینکڑوں کتب اس پر لکھی جا چکی ہیں حتیٰ کہ دسمبر 2012ء میں قیامت کی منظر کشی پر بننے والی ایک فلم نے 770 ملین ڈالر کا ریکارڈ بزنس کیا ہے۔بہت سی ویب سائٹوں پر ’کاؤنٹ ڈاؤن میٹر ‘لگے ہوئے ہیں جو قیامت کی آمد میں باقی لمحات کی گنتی پیش کررہے ہیں۔قدیم مایاتہذیب اور امریکی خلائی ادارے ’ناسا‘کے سائنسدانوں نے بھی اگلے سال کو دنیا کے لئے خطرناک قرار دیا ہے۔ مغربی تعلیم یافتہ مسلمان اس طرح کے تجزیوں اور پیشین گوئیوں سے متاثر ہوکر بسا اوقات پریشان ہوجاتے ہیں۔ ذیل میں ہم تفصیل کے ساتھ قرآن وسنت میں درج مستند علاماتِ قیامت پیش کررہے ہیں جس سے ایک مسلمان کا اعتقاد پوری طرح نکھر کر سامنے آجاتا ہے۔اس شمارے میں قیامت کی 10 چھوٹی نشانیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے، جبکہ دوسری قسط میں قیامت کی بڑی نشانیوں پر مستند شرعی معلومات پیش کی جائیں گی۔جس کی رو سے یاجوج ماجوج کے خروج، دجال کی آمد، حضرت عیسیٰ کے نزول اور دنیا بھر پر اسلام کے غلبے سے پہلے قیامت کا وقوع ناممکن ہے۔اللہ تعالیٰ ہمارے ایمان واعتقاد کو مضبوط فرمائے۔ مدیر قیامت کی چھوٹی نشانیاں یہاں ہم قیامت کی چھوٹی نشانیوں کا تذکرہ کریں گے، اس کے بعد آئندہ مضمون میں قیامت کی بڑی بڑی نشانیاں زیر بحث لائی جائیں گی۔ ان شاء اللہ 1.رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت 2. شق قمر |