Maktaba Wahhabi

71 - 79
لشکر سے فراغت کے بعد اہل مدینہ کو ایک نئی آزمائش کا سامنا تھا۔ مرتدقبائل نے مدینہ منورہ کو گھیر کر اپنا قاصد اس شرط کے ساتھ بھیجا کہ ہم زکوٰة ادا نہیں کریں گے۔ صحابہ کرام سے آپ نے مشورہ کیا: سب کی رائے تھی کہ اس وقت نرمی مناسب ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: یا خلیفة رسول الله! تألف الناس وارفق بهم ’’لوگوں کے ساتھ نرمی اور اُلفت کا برتاؤ کیجیے۔‘‘ جواباً حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا :’’اے عمر! تم جاہلیت میں تو بہادر تھے اور اسلام میں آکر کم زور ہوگئے۔وحی کا سلسلہ منقطع ہوچکا ہے اور دین کمال کو پہنچ گیا کیا۔ میری زندگی ہی میں دین ناقص کردیا جائے گا،[ہر گز نہیں] واللہ! فرض زکوٰة سے اگر یہ رسی کا ٹکڑا بھی دینے سے انکار کریں گے تو میں ان سے جہاد کروں گا۔‘‘ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے تمام صحابہ کی رائے کے برعکس جہاد کا حکم دیا۔ کیونکہ آپ کی نظر میں وہ ریاست، سیادت،سیاست،تدبیر،حکومت اورطاقت جو رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی تعمیل سے قاصر ہو، اسکا ہونا اور نہ ہونا دونوں برابر ہیں۔ مسلمان حکم رسول کی تعمیل کیلئے زندہ رہیں، اگریہ نہ کر سکیں تو انکی زندگی کی کسی کو ضرورت نہیں ہے۔ اُنہیں تعمیل حکم کی راہ میں جان دے دینی چاہیے۔ یہ وہ مابعد الطبیعیاتی، علمیاتی، کونیاتی، ایمانی، اعتقادی فرق ہے جو عالمِ اسلام کو جدید عالمِ غرب سے بالکل جدا کرتاہے۔ اس رویے کے نتیجے میں دو مختلف انسان و تہذیبیں، دو مختلف طریقے [Method]، مزاج، رویے[Discourse]،دو مختلف مناہج Paradigms، دو مختلف اقالیم وجود پذیر ہوتے ہیں۔ ایک حکمتِ اسلامی کہلاتا ہے دوسرا جدید سائنس،سوشل سائنس اور اس کا ارتقا۔ طاعون کی ایک وبا اُمتِ مسلمہ پر کس طرح اثر انداز ہوئی، اس کے کیا مضمرات ہوئے اور طاعون کی دوسری وبا نے مغرب کو کس طرح تبدیل کردیا ۔ طاعون میں حضرت ابو عبیدہ کی شہادت ہوئی، آپ کی عظمت اور بلندی کا اندازہ محض اس بات سے کیا جاسکتا ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ اگر عبیداللہ بن الجراح زندہ ہوتے تو’امین الامت‘ کو بغیر کسی مشورے کے خلافت سپرد کر دیتا۔اس قدر جلیل القدر ہستی کی شہادت کے باوجود پورے عالمِ اسلام میں سائنسی تعقل و ترقی [Scientific Rationality and Development] کی وہ لہر نہیں اُٹھ سکی جس نے کالی موت Black Death کے بعد مغرب کو شدید طور پر متاثر کیا ۔ایساکیوں ہوا؟ اس سوال کا تعلق مابعد الطبیعیاتی مباحث سے جڑا ہوا ہے جسے آسان فہم بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مغرب میں جدید طبی ترقی کا براہِ راست تعلق اسی کالی موت سے ہے، اس مسئلے کی فلسفیانہ تفہیم کے لئے فوکالٹ کی کتاب The Birth of Clinic کا مطالعہ نہایت ضروری ہے جو بعض اہم
Flag Counter