Maktaba Wahhabi

55 - 79
وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیرسمجھے ۔ ہرمسلمان کاخون ، مال اورعزت دوسرے مسلمان پر حرام ہے۔‘‘ ایک اور حدیث میں فرمایا: « لا تناجَشُوا ، ولا تباغَضُوا ولا تدابَرُوا ، ولا يبِعْ بعضُكمْ على بيعِ بعضٍ ، وكُونُوا عبادَ اللهِ إخوانًا» [1] ’’ایک دوسرے کے سودے کو بگاڑنے کی کوشش نہ کرو ،آپس میں بغض نہ کرو باہمی دشمنی نہ کرو،اور ایک دوسرے کے سودے پر اپنا سودا قائم کرنے کی کوشش نہ کرو۔ اللہ تعالیٰ کے بندو! آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ۔‘‘ 5. عزت و احترام کی فضا: مسلم معاشرہ میں ایک مسلمان کا دوسرےمسلمان کا احترام اور عزت و توقیر بجا لانا، نیز تذلیل و توہین اورعیب جوئی سے گریز کرنا باہمی محبت کی واضح دلیل ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِّنْ قَوْمٍ عَسٰۤى اَنْ يَّكُوْنُوْا خَيْرًا مِّنْهُمْ وَ لَا نِسَآءٌ مِّنْ نِّسَآءٍ عَسٰۤى اَنْ يَّكُنَّ خَيْرًا مِّنْهُنَّ1ۚ وَ لَا تَلْمِزُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ لَا تَنَابَزُوْا بِالْاَلْقَابِ1 بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوْقُ بَعْدَ الْاِيْمَانِ1ۚ وَ مَنْ لَّمْ يَتُبْ فَاُولٰٓىِٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ۰۰۱۱ يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اجْتَنِبُوْا كَثِيْرًا مِّنَ الظَّنِّ1 اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ وَّ لَا تَجَسَّسُوْا وَ لَا يَغْتَبْ بَّعْضُكُمْ بَعْضًا1 اَيُحِبُّ اَحَدُكُمْ اَنْ يَّاْكُلَ لَحْمَ اَخِيْهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوْهُ۠1 وَ اتَّقُوا اللّٰهَ1 اِنَّ اللّٰهَ تَوَّابٌ رَّحِيْمٌ﴾ [2] ’’مؤمنو! کوئی قوم کسی قوم سے تمسخر نہ کرے، ممکن ہے کہ وہ لوگ ان سے بہتر ہوں اور نہ عورتیں عورتوں سے (تمسخر کریں)۔ممکن ہے کہ وہ ان سے اچھی ہوں اور اپنے (مؤمن بھائی)کو عیب نہ لگاؤ اور نہ ہی ایک دوسرے کا بُرا نام رکھو۔ ایمان لانے کے بعد بُرا نام (رکھنا) گناہ ہے اور جو توبہ نہ کریں وہ ظالم ہیں۔ اے اہل ایمان! بہت گمان کرنے سے احتراز کرو کہ بعض گمان گناہ ہیں اور ایک دوسرے کے حال کا تجسس نہ کیا کرو اور نہ کوئی کسی کی غیبت کرے۔ کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرے گا کہ اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھائے۔ اس سے تم ضرور نفرت کرو گے، (تو غیبت نہ کرو) اور اللہ تعالیٰ سے ڈر رکھو، بے شک اللہ توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے۔‘‘ 6. ہر حال میں وفاداری:مسلمانوں سے محبت اور دوستی کا ایک تقاضا یہ بھی ہے کہ ہر حال میں
Flag Counter