عیسائیت اور اسلام محمد سعید شیخ عیسائیوں کا تیار کردہ جعلی قرآن قرآنِ مجید اللہ تبارک وتعالیٰ کی آخری نازل کردہ کتاب ہے اور اُس نے اِس کی حفاظت کا ذمہ بھی خود ہی لیا ہے: ﴿اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَاِنَّا لَہٗ لَحٰفِظُوْنَ ﴾ (الحجر :۹) ’’بے شک ہم ہی نے یہ ذکر (قرآن) نازل کیا اور ہم ہی اسکی حفاظت کرنے والے ہیں ۔‘‘ قیامت تک کوئی اس میں تحریف کرسکتا ہے،نہ تغیر وتبدل۔قرآنِ مجید کا یہ امتیاز ہے کہ یہ آج تک اسی طرح محفوظ ہے جس طرح نازل ہوا تھا۔ اس میں ایک نقطہ کے برابر بھی نہ کوئی کمی بیشی ہوئی اور نہ ہوسکتی ہے۔قرآنِ مجید کے علاوہ جو دیگر اِلہامی کتب ہیں ، نہ تو ان کے ماننے والوں کا دعویٰ ہے کہ وہ محفوظ ہیں اور نہ فی الحقیقت ان کی حفاظت کا تصور کیاجاسکتا ہے۔یہود ونصاریٰ اسلام کے ہمیشہ سے دشمن رہے ہیں ا وررہیں گے۔ خود قرآن کہتاہے:﴿وَلَنْ تَرْضیٰ عَنْکَ الْیَھُوْدُ وَلَا النَّصٰرٰی حَتّٰی تَتَّبِعَ مِلَّتَھُمْ﴾ ’’آپ سے یہود ونصاریٰ ہرگز خوش نہیں ہوں گے، جب تک کہ آپ ان کے مذہب کے تابع نہ بن جائیں ۔‘‘(البقرۃ : ۱۲۰) اِس وقت بھی عالم اسلام کے سب سے بڑے دشمن یہی دو گروہ یعنی عیسائی اوریہودی ہیں ۔ آبادی کے لحاظ سے سب سے زیادہ تعداد عیسائی مذہب کے نام لیواؤں کی ہے جبکہ مسلمان تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہیں ۔اس لیے اس وقت مسلمانوں کا سب سے زیادہ مباحثہ ومقابلہ عیسائیوں سے ہے۔ایک طرف تو عیسائی بین المذاہب مکالمہInter Faith Dialogue کے نام پر مسلمانوں اور عیسائیوں کو قریب لانے کا ڈھونگ رچا رہے ہیں تودوسری طرف اسلام کے خلاف زہریلا لٹریچر بھی پھیلا رہے ہیں جس میں اسلام کی تصویر ایک دہشت گرد مذہب کی ہے۔کبھی یہ آزادیٔ اظہار رائے کی آڑ میں ہمارے نبی محتشم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکے بناتے اور مسلمانوں کے دلوں کو چھلنی چھلنی کر دیتے ہیں اور کبھی اسلام کے |