Maktaba Wahhabi

57 - 79
خلاف زہر اُگلتی کتب شائع کر کے اہل اسلام دنیا کے جذبات کو مجروح کرتے ہیں ۔ حال ہی میں عیسائی دنیا نے عالم اسلام پر جو حملہ کیا ہے، اہل اسلام پر ایٹم بم کی طرح گرا ہے۔ عیسائی اسکالرز نے ’الفرقان الحق‘(The True Furqan) کے نام سے ایک جعلی قرآن بنایا جو ۷۷ سورتوں پر مشتمل اور ۳۶۶ صفحات پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ جعلی قرآن عربی متن اور انگریزی ترجمے کے ساتھ امریکہ سے شائع ہوا ہے۔ کویتی مجلہ ’الفرقان‘ کی رپورٹ کے مطابق اس جعلی قرآن کی اشاعت میں دو امریکی کمپنیاں Omega 2001 اورWine Press ملوث ہیں ۔اس مجلے کی رپورٹ کے مطابق یہ جعلی قرآن کویت کے پرائیویٹ انگلش میڈیم اسکولوں میں مفت تقسیم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ www.islam-exposed.org پربھی موجود ہے۔ عیسائیوں کی بہت سی ویب سائیڈوں پر بھی اس سائیڈ کا Link موجود ہے۔ مؤرخہ ۲۵/ جون ۲۰۱۰ء کی شام کو لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بنچ کی ہدایت پر یہ ویب سائٹ بند کر دی گئی یا پھر کسی غیرت مند مسلمان کے ہاتھوں ہیک ہوگئی،البتہ اب بھی اس(جعلی قرآن)PDF فائل میں بھی اور سافٹ وئیر کی صورت میں بھی کو Google سے Search کیا جاسکتا ہے۔ اس جعلی قرآن کے اب تک تین ایڈیشن چھپ چکے ہیں ۔ اس جعلی قرآن کی ستتر سورتوں کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے: نمبر نام سورۃ انگریزی نام آیات 1. سورۃ الفاتحۃ (The Opening) ۷ آیات 2. سورۃ المحبۃ (Love) ۱۰ آیات 3. سورۃ النور (Light) ۷ آیات 4. سورۃ السلام (Peace) ۱۵ آیات 5. سورۃ الایمان (Faith) ۸ آیات 6. سورۃ الحق (Truth) ۱۰ آیات 7. سورۃ التوحید (Oneness) ۱۴ آیات 8. سورۃ المسیح (The Messiah) ۲۷ آیات 9. سورۃ الصلب (The Crucifixion) ۱۴ آیات
Flag Counter