Maktaba Wahhabi

77 - 77
جاحظ جیسے بلند پایہ ادیب و انشا پرداز کو بھی ان کی تصانیف کی خوبیوں کا اعتراف ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ ’’لم یکتب الناس أصح من کتبہ ولا أکثر فائدۃ‘‘[1] ’’ ان سے زیادہ صحیح، عمدہ اور مفید کتابیں لوگوں نے نہیں لکھیں ۔‘‘ موصوف نے مختلف فنون پر کتابیں لکھیں ۔ مؤرخین اور علماے سیر نے ان کو کثیر التصانیف اور صاحب مصنفاتِ کثیرہ لکھا ہے ۔ ابن ندیم نے ان کی بیس کتابوں کے نام لکھے ہیں اور یہ بھی لکھا ہے کہ ان کے علاوہ بھی فقہ میں متعدد کتابیں اُنہوں نے لکھیں ۔[2] کتب ِفقہ ذیل میں ان کی بعض کتابوں کا مختصر تذکرہ کیا جاتا ہے : 1.کتاب الاحداث 2.کتاب الحیض 3. کتاب الحجر والتسلیم 4.کتاب أدب القاضی 5.کتاب الناسخ و المنسوخ 6. کتاب الأیمان والنذور[3] کتب ِقراء ت و قرآن 1.کتاب فضائل القرآن 2.کتاب المقصور والممدود 3.کتاب القراء ت 4.کتاب معانی القرآن کتب ِحدیث 1. کتاب الطہارۃ یا کتاب الطھور 2.غریب الحدیث [4]
Flag Counter