Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 331

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: جولائی اگست 2009ء

191
٭… اسی طرح ایک حدیث قدسی یہ ہے: (( أنا مع عبدی إذا ذکرنی و تحرکت بی شفتاہ)) ’’میں اپنے بندے کے ساتھ ہوتا ہوں جب وہ میرا ذکر کرتا اورمیرے ذکر کے ساتھ اس کے ہونٹ حرکت کرتے ہیں۔‘‘ ٭… اور فرمایا: اور حدیث قدسی ہے کہ (( أنا مع ظن عبدی بی وأنا معہ حیث یذکرنی فإن ذکرنی فی نفسہ ذکرتہ فی نفسی، وإن ذکرنی فی ملأ ذکرتہ فی ملأ أخیر منہ، وإن تقرب منی شبرا تقربت منہ ذراعاً وإن تقرب منی ذراعاً تقربت منہ باعا وإن أتانی یمشی أتیتہ ھرولۃً)) اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ’’میں اپنے بندے کے میرے متعلق گمان کے مطابق ہوتا ہوں اور میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں جہاں بھی وہ مجھے یاد کرے، اگر وہ مجھے اپنے جی میں یاد کرے تو میں اسے اپنے جی میں یادکرتا ہوں، اگر وہ مجھے کسی جماعت میں یاد کرے تو میں اسے اس کی جماعت سے بہترجماعت میں یاد کرتا ہوں اور اگر وہ میری طرف ایک بالشت قریب ہو تو میں ایک ہاتھ برابر اس کی طرف قریب ہوجاتا ہوں۔ اگر وہ میری طرف ایک ہاتھ قریب ہو توایک باع برابر اس سے قریب ہوجاتا ہوں (دونوں بازوں کے پھیلاؤ کو باع کہتے ہیں ) اگر وہ میری طرف چل کے آئے تو میں اس کی طرف دوڑ کے آتا ہوں۔ تو اگر کوئی ان نصوص سے اللہ تعالیٰ کے بارے میں حلول یا اتحاد وغیرہ کے مفہوم سمجھتا اور کشید کرتا ہے تو یہ اس کا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے متعلق سوء فہم اور جہالت ہے۔ اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم ان معانی و مفاہیم سے بری ہیں۔ پاک ہے وہ ذات جس کے مثل کوئی نہیں اور وہ خوب سننے والا دیکھنے والا ہے۔‘‘ متقی و زاہد حضرات کے بعض اقوال: ٭ جناب ابوبکر مزنی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں : ’’اے ابن آدم! تیرے جیسا کون ہے؟ تیرے، تیرے محراب اور بحر (اُنس و معرفت) میں کوئی رکاوٹ نہیں، تم جب چاہو اپنے اللہ کے حضور حاضر ہوسکتے ہو، اور تمہارے اور اللہ کے درمیان کوئی ترجمان بھی نہیں ہوتا۔ اور جب کوئی ذکر و عبادت میں حضور و استحضار کا یہ مقام حاصل کرلیتا ہے تو وہ اللہ کا انیس
x
صفحہعنوان
99دینی تعلیم اور معاشرے کی اسلامی تشکیل
114رمضان المبارک فضائل و اَحکام
139اسلام کا تصورِ تعلیم
148اسلامی مدارس اور تعلیم و تربیت کی خشتِ اول
158غلام احمد پرویز کے ایمان بالقرآن کی حقیقت
178دل بدست آور؛ حدیث ِ اِحسان و اِخلاص
196جدید اعتزال کے فکری ابہامات کاجائزہ
215صدرِ امریکہ باراک اوباما ہی کیوں ؟
Flag Counter