Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 331

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: جولائی اگست 2009ء

190
ہے…‘‘(النساء :۴/۱۰۸) ٭ اوراحادیث طیبہ صحیحہ میں بھی اس بات کا ذکر موجود ہے کہ بندے کو چاہئے کہ عبادات میں بالخصوص اللہ تعالیٰ کے اس قرب کو اپنے دل ودماغ میں حاضر رکھے، مثلاً : ’’إن أحدکم إذا قام یصلّی فإنما یناجی ربّہ‘‘ ’’تم میں سے جب کوئی نماز پڑھنے کھڑا ہوتا ہے تو وہ اپنے رب سے مناجات کررہا ہوتا ہے۔‘‘ یا اس طرح بھی آتا ہے: ’’ربّہ بینہ وبین القبلۃ‘‘ ’’نماز کے وقت اس کا رب اس کے اور قبلے کے درمیان ہوتا ہے۔‘‘ یا یہ الفاظ آئے ہیں : ’’إن ﷲ قبل وجھہ إذا صلّی‘‘ ’’جب بندہ نماز پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے چہرے کے سامنے ہوتا ہے۔‘‘ ایک روایت کے لفظ اس طرح ہیں : (( إن الله ینصب وجھہ لوجہ عبدہ فی صلاۃ مالم یلتفت)) [1] ’’اللہ تعالیٰ نماز کے دوران میں اپنا چہرہ بندے کے چہرے کی طرف کرلیتا ہے۔ جب تک کہ وہ التفات نہ کرے۔‘‘ ٭…ایک بار صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے تکبیر پکارنے میں آوازیں کچھ بلند ہوگئیں، تو آپ علیہ السلام نے انہیں تفہیم فرمائی کہ: (( إنکم لا تدعون أحتم ولاغائبا إنکم تدعون سمیعاً قریباً)) ’’تم لوگ کسی بہرے یا غائب کو نہیں پکارتے ہو بلکہ اس ذات کو پکارتے ہو، جو خوب سننے والا قریب ہے۔‘‘ اور ایک روایت میں آیا ہے کہ: (( وھو أقرب إلیٰ أحدکم من عنق راحلتہ)) ’’وہ تو تم سے تمہاری سواری کی گردن سے بھی زیادہ قریب ہے‘‘ اور ایک روایت کے الفاظ اس طرح ہیں : (( ھو أقرب إلی أحدکم من حبل الورید)) ’’وہ تو تم سے تمہاری رگِ جاں سے بھی زیادہ قریب ہے۔‘‘
x
صفحہعنوان
99دینی تعلیم اور معاشرے کی اسلامی تشکیل
114رمضان المبارک فضائل و اَحکام
139اسلام کا تصورِ تعلیم
148اسلامی مدارس اور تعلیم و تربیت کی خشتِ اول
158غلام احمد پرویز کے ایمان بالقرآن کی حقیقت
178دل بدست آور؛ حدیث ِ اِحسان و اِخلاص
196جدید اعتزال کے فکری ابہامات کاجائزہ
215صدرِ امریکہ باراک اوباما ہی کیوں ؟
Flag Counter