رجب: ٭ ماہ رجب کی بدعات ٭ اسراء ومعراج ٭ تحفہ معراج شعبان: ٭ ماہ شعبان کے فضائل واحکام ٭ انفاق فی سبیل اللہ رمضان: ٭ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ٭ فضائل قرآن مجید ٭ توبہ واستغفار شوال: ٭ خطبہ عید الفطر ذی القعدہ: ٭ فضائل حرمین شریفین ٭ احکام وآداب حج ذوالحجہ: ٭ فضائل عشرہ ذی الحجہ ٭ خطبہ عید الاضحی ٭ خطبہ حجۃ الوداع وغیرہ اسی طرح دوسری جلد میں ۲۵ مختلف موضوعات ،مثلاً:توحید،شرک،بر الوالدین،صلہ رحمی وغیرہ پر قرآن وسنت اور آثارِ سلف سے مواد جمع کر دیا گیا ہے۔ کتاب کے ابتدائی صفحات میں شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی،پروفیسر عبدالجبار شاکر،شیخ الحدیث حافظ عبدالستار حماد اور حافظ صلاح الدین یوسف حفظہم اللہ کی تقاریظ مرقوم ہیں جبکہ مصنف کی طرف سے مقدمہ اور مولانامحمد صادق مدنی کے قلم سے پیش لفظ درج ہے۔ چونکہ یہ کتاب خصوصی طور پر خطبا حضرات کے لیے تیار کی گئی ہے، لہٰذا مصنف نے ہر موضوع کو ایک مستقل جمعہ کی شکل میں ترتیب دیا ہے اور جمعہ کے دو خطبوں کی مناسبت سے ہر موضوع کے مواد کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے ۔ہر حصے کا مواد موضوع سے متعلقہ آیات، احادیث اور آثار واَقوال سے مزین ہے۔ مصنف نے کوشش کی ہے کہ دلائل میں مستند روایات کو پیش کیاجائے، لہٰذا ہر روایت کے ساتھ اس کی صحت کی نشاندہی بھی کر دی گئی ہے۔ فنی محاسن کابھی اچھا اہتمام کیا گیا ہے ، ٹائٹل دیدہ زیب، جلد مضبوط، کاغذ معیاری اور کمپوزنگ بہترین ہے جبکہ پروف ریڈنگ کی غلطیاں نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ خطبات کی زبان سادہ وسلیس ہے، دلائل بر محل اور اندازِ نگارش شگفتہ اور متین ہے۔ موضوع کے مطابق مواد کی پابندی کی گئی ہے۔ پوری کتاب غیر سنجیدہ باتوں ، جذباتی اشعار اور بے سروپا واقعات سے مبرا ہے۔ بالخصوصکتاب کے آغاز میں مولانا عبدالخالق محمد صادق مدنی نے ۳۳صفحات پرمشتمل ایک رہنما مقدمہ قلم بند کیا ہے جس میں اُنہوں نے ایک خطیب کے مدنظر رہنے والے اساسی اُصولوں کی نشاندہی کرکے اس مجموعہ کی افادیت کو دو چند کردیا ہے۔ |