Maktaba Wahhabi

78 - 79
بھی اپنے خطبات میں پیش کردیتے ہیں جس بنا پر آج مسلمانوں کے اندر بدعات و خرافات کم ہونے کے بجائے پھیلتی جارہی ہیں ۔ اس پر طرہ یہ کہ ان مبلغین کی رہنمائی کے لیے لکھے جانے والے لٹریچر میں بھی غیر مستند روایات و آثار، قصہ گوئی، داستانیں اور فضائل ومناقب کے متعلق من گھڑت واقعات جا بجا نظر آتے ہیں ۔ ماضی میں بھی خطباے عظام کی رہنمائی کے لئے نامور اہل علم نے خطبات کے بعض مجموعے ترتیب دیے لیکن عملاً اس نوعیت کی مجموعے یا تو بہت کم ہیں ، یا ان میں پیش کردہ استدلال وواقعات بار بار دہرائے جانے کی وجہ سے اب غیرمعمولی تاثیر کے حامل نہیں رہے۔ ان حالات میں اس بات کی اشد ضرورت تھی کہ خطباے کرام کے لیے مصادرِ اصلیہ قرآن وسنت اور آثارِ سلف کے مواد پر مبنی ایسا مجموعہ مرتب کیا جائے جس سے استفادہ کرتے ہوئے خطبا حضرات دین کی اصل تعلیمات سے لوگوں کو متعارف کرواسکیں اور رواج پا جانے والی بدعات وخرافات کا خاتمہ کر سکیں ۔ یہ سعادت فاضل مصنف کے حصہ میں آئی کہ اُنہوں نے عالم عرب میں میسر اہم علمی کتب ومراجع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ایک وقیع تازہ علمی مجموعہ ترتیب دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اُنہیں اس نیک کام پر اجر جزیل عطا فرمائے۔ آمین! حافظ صاحب موصوف نے مدینہ یونیورسٹی سے امتیاز کے ساتھ اپنی دینی تعلیم مکمل کی اور بعد میں حدیث کے موضوع پر کراچی یونیورسٹی سے ڈاکٹر یٹ کی ڈگری حاصل کی۔آپ اس سے قبل بھی کئی اہم موضوعات پر دادِ تحقیق دے چکے ہیں ، بالخصوص بعض انتہائی اہم کتب کا انتخاب کرکے ان کے اُردو ترجمے کرنا ان کا خصوصی ذوق رہا ہے۔ آپ کا ترتیب شد ہ خطبات کایہ مجموعہ دو جلدوں پر مشتمل ہے۔ جس میں پہلی جلد میں سال کے مختلف مہینوں کی مناسبت سے اہم موضوعات پر خطبا تِ جمعہ ترتیب دیے گئے ہیں ۔ جن میں متعلقہ اسلامی مسائل واحکام یااس مہینہ میں مروّجہ بدعات پر بھی خاطرخواہ روشنی ڈالی گئی ہے۔ پہلی جلد کے خطبات کی فہرست ِحسب ذیل ہے: محرم : ٭ ماہِ محرم اور یوم عاشورائ ٭ فضائل صحابہ ٭ ہجرت مدینہ ربیع الاوّل: ٭ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل ومعجزات اور خصوصیات ٭ جشن میلاد کی شرعی حیثیت ٭ اُمت پر رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق ٭ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اعلیٰ اخلاق
Flag Counter