کے بڑے پس جدیدی فلسفی فوکالٹ (Focault) سے ٹی وی انٹرویو کے دوران جب ایک سوال پوچھا تو فوکالٹ نے کہا کہ میرے منہاجِ علم میں تمہارا سوال ہی غلط ہے، لہٰذا میں اس کا کوئی جواب نہیں دوں گا، چومسکی خاموش ہوکر رہ گیا۔ مضمون کا اختتام ہم اسی سوال پر کرتے ہیں جو مدیر’ محدث‘ حافظ حسن مدنی نے اپنے مضمون میں اُٹھایا ہے کہ ’’ ٹی وی چینلوں کے ذریعے مذہبی رجحانات کی تشفی کی بات کرتے وقت یہ بنیادی نقطہ نظروں سے اوجھل ہوجاتا ہے کہ جب دین کی مقدس تعلیم کو بھی مقصد و ہدف سے قطع نظر ٹی وی چینل کے مالک کے جذبۂ حصولِ منفعت کے پیش نظر ابلاغ کی لہروں کے سپرد کیا جائے گا تو منبر نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ مقدس مشن کیسے لوگوں کے سپرد ہوگا اور عوام کی دینی تعلیم و تدریس کی کو نسی نوعیت اربابِ ابلاغ کے ہاں مطلوب و معتبر قرار پائے گی…؟‘‘ |