Maktaba Wahhabi

45 - 62
ہم اس کمیٹی کے اراکین اور اس کے اس عظیم کام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ اُنہوں نے اس مصحف کی اشاعت اور اسے اس قدر خوبصورت انداز پر شائع کرنے میں اپنی بے پناہ مساعی صرف کیں اور بلا شبہ ان کا یہ کارنامہ انتہائی قابل قدر ہے، لیکن اس مصحف میں بھی کچھ اُمور قابل ملاحظہ رہ گئے : 1. بعض کلمات کا رسم اہل عراق کے مصاحف جو روایت ِحفص پر مشتمل ہیں ،کے خلاف ہے۔ مثال کے طور پر سورۃ الاعراف کی آیت نمبر۱۳۷﴿وَتَمَّتْ کَلِمَتُ رَبِّکَ الْحُسْنٰی﴾ میں کلمۃ کی تاء کو اس مصحف میں تاے مربوطہ کے ساتھ لکھا گیا ہے، حالانکہ اسے تاے مفتوحہ کے ساتھ کلمت لکھا جاناچاہئے تھا ، کیونکہ عراقی مصاحف میں اسی طرح ہے۔ ٭ اسی طرح سورۃ ص کی آیت نمبر۵۵ ﴿وَإِنَّ لِلطَّـٰــــــــغِیْنَ لَشَرَّ مَـــَٔاب﴾ اور سورۃ النبا:۲۲ میں ﴿لِلطَّـٰــــــــغِینَ مَـــَٔابًا﴾ دونوں جگہوں پر للطاغین الف کے ساتھ لکھا گیا ہے، حالانکہ صحیح الف کے حذف کے ساتھ لِلطَّـٰــــــــغِینَ ہے،کیونکہ علماے رسم کے نزدیک اسی پر عمل رہا ہے، جیسا کہ سورۃ الصافات کی آیت﴿بَلْ کُنتُمْ قَوْمًا طَـٰــــــــغِینَ ﴾ اور سورۃا لقلم کی آیت﴿إِنَّا کُنَّا طَـٰــــــــغِینَ ﴾ میں الف کے حذف کے ساتھ لکھا گیا ہے۔ ٭ اسی طرح آیت ِقرآنی ﴿اَفَمَنْ ھُوَ قَآئِمٌ عَلٰی کُلِّ نَفْسِ بِمَا کَسَبَتْ﴾ میں لفظ قائم کو یاء کے اوپر ہمزہ کے ساتھ لکھا گیا ہے، حالانکہ علماے رسم کے اُصول کی رو سے اسے نیچے ہونا چاہئے تھا، جیسا کہ سورۃ آل عمران میں ﴿وَھُوَ قَآئم یُصَلِّی فِی الْمِحْرَاب﴾ میں یاء کے نیچے ہمزہ ڈالا گیا ہے۔ ٭ اسی طرح سورۃ یونس کی آیت :﴿اِنَّ الَّذِینَ حَقَّتْ عَلَیْھِمْ کَلِمَۃُ رَبِّکَ لاَ یُؤْمِنُون﴾ میں لفظ کلمۃ کو اس مصحف میں تاے مفتوحہ کے ساتھ کلمت لکھا گیا ہے، حالانکہ صحیح تاے مربوطہ کے ساتھ ہے،کیونکہ اہل عراق کے مصاحف میں یہ اسی طرح ہے۔ اور امام دانی رحمہ اللہ نے المقنع اور امام شاطبی رحمہ اللہ نے العقیلۃ میں اسی کی تصریح کی ہے۔ 2. اس مصحف میں دوسری فروگذاشت یہ ہوئی ہے کہ ۳۳ سے زائد کلمات کی حرکات روایت ِ حفص کے خلاف ہیں ، یہ فروگزاشتیں زیادہ تر سورتوں کے آخر میں ہیں ۔ مثال کے طور پر
Flag Counter