رپورٹ/اشاریہ زاہد حنیف، شعبۂ رسائل وجرائد مجلس التحقیق الاسلامی ’حدودقوانین میں ترمیم‘ کے خلاف دینی رسائل کی مہم ایک بڑے ابلاغی ادارے کے اشتراک سے پاکستانی حکومت نے حدوداللہ کو منسوخ کرنے کی جو مہم شروع کررکھی ہے اور نومبر میں اس مذموم کوشش کودوبارہ پایۂ تکمیل تک پہنچانے کا جو اعلان کیا گیا ہے، اس کے خلاف ملک بھر میں شدید ردّ عمل پایا جاتا ہے۔ زیر نظر مضامین کی فہرست جہاں اس موضوع پر تحقیق کرنے والوں کے لئے ضروری لوازمے کی فراہمی کا کام دے رہی ہے، وہاں اس سے اس موضوع پر جملہ مکاتب ِفکر کا اتفاق اور اشتراکِ عمل بھی بخوبی نمایاں ہورہا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فہرست محض چند اہم رسائل پر مبنی ہے اوراس میں اخبارات وجرائد کے مضامین شامل نہیں ہیں ۔ حدود قوانین کی منسوخی یا موجودہ حالات میں ان میں ترمیم کی کسی بھی دینی حلقے نے حمایت نہیں کی اور وہ اس مقصد کے لئے لائی جانے والی ترامیم کو اسلامی قوانین کے خلاف ایک سازش سے زیادہ حیثیت دینے کو تیار نہیں ۔ اسلام کی حمایت کا نعرہ لگانے والی حکومت کو عین اپنے دعوؤوں کے مطابق اس متفقہ رائے عامہ کا احترام کرتے ہوئے حدود اللہ کو چھیڑنے کی کوشش ترک کردینی چاہئیں ۔ یہ اسلامی تقاضوں سے انحراف، نظریۂ پاکستان سے غداری اور اللہ سے نقض ِعہد کے مترادف ہوگا۔ ح م ماہنامہ مضمون مصنف صفحہ نمبر بابت الاحرار،لاہور ’حدود آرڈیننس پر میڈیا وار‘اصل مقاصد کیا ہیں ؟ ابوشرجیل ۳۱تا۳۶ جون الاحرار،لاہور تحریک ِعدم اعتماد اور حدود آرڈیننس ترمیمی بل عبدالمالک ۳۴تا۳۵ ستمبر الاحرار،لاہور تحفظ ِحقوق نسواں بل اور علما کمیٹی حنیف جالندھری ۳۴تا۳۷ اکتوبر الاحرار،لاہور ٹی وی چینلز، اسلامی زندگی بمعہ چھ رنگین ناچوں کے مولوی خالد بن حسن ۲۲تا۲۵ اگست البر، لاہور حدود آرڈیننس کا دفاع محمد شریف ۶۶تا۶۸ اگست البر، لاہور حدود آرڈیننس کا دفعہ وار جائزہ محمد شریف ۲۲تا۲۶ ستمبر البر،لاہور حقوقِ نسواں عظمیٰ رحمن ہاشمی ۳۶تا۳۸ اکتوبر الحسن، لاہور خوے بو را بہانہ بسیار! اسلم کاشمیری ۳تا۷ جولائی |