Maktaba Wahhabi

69 - 79
’’جب بھی مسلمانوں نے غیر مسلم اقوام کے ساتھ کوئی معاہدہ کیا تو اس میں یہ بات شامل ہوتی تھی کہ وہ ان کے عقیدہ اور مذہب کی آزادی سے کوئی تعرض نہیں کریں گے اور نہ ہی ان کی اولاد کو نئے دین میں جبراً داخل کرنے کے لئے کوئی اقدام کریں گے۔ اور اسلامی لشکروں کے پیچھے مبلغین کی کوئی ایسی جماعت نہیں ہوتی تھی جو مسلمانوں میں دلچسپی نہ رکھنے والوں کو اسلام قبول کرنے پر اصرار کرے اور نہ ہی مبلغین کے قیام کے لئے کوئی مراکز تھے، جہاں وہ مخصوص امتیاز کے ساتھ رہ کر اپنے عقیدہ کی تبلیغ یا اس کا دفاع کریں ۔ صرف یہی نہیں بلکہ مسلمانوں نے قبولِ اسلام میں رغبت رکھنے والوں کے لئے بعض دفعہ یہ بھی لازمی قرار دیا کہ وہ اسلام میں داخل ہوتے وقت کوئی ایسا طریقہ اختیار کریں جس سے اسلام کے زبردستی پھیلنے کا تاثر پیدا نہ ہو اور اُنہوں نے اس نئے دین کو اختیار کرنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ قاضی کے سامنے یہ اقرار کریں اور برسر عام یہ اعلان کریں کہ ان کا اسلام نہ کسی دباؤ کا نتیجہ ہے اور نہ اس کے پس پردہ کوئی دنیوی مفاد ان کے پیش نظر ہے۔‘‘[1] غیر مسلموں کی عبادت گاہوں کا تحفظ : اسلام نے غیر مسلموں کو نہ صرف اپنے دین اور مذہب پر باقی رہنے کی آزادی دی بلکہ انہیں اپنے مذہبی شعائر بجا لانے اور اپنی عبادت گاہوں کے تحفظ کی بھی عام اجازت تھی۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿اَلَّذِیْنَ اُخْرِجُوْا مِنْ دِیَارِھِمْ بِغَیْرِ حَقٍّ إلَّا اَنْ یَّقُوْلُوْا رَبُّنَا ﷲُ وَلَوْلاَ دَفْعُ ﷲِ النَّاسَ بَعْضَھُمْ بِبَعْضٍ لَھُدِّمَتْ صَوَامِعُ وَبِیَعٌ وَصَلَوَاتٌ وَمَسَاجِدُ یُذْکَرُ فِیْہَا اسْمُ ﷲِ کَثِیْرًا وَلَیَنْصُرَنَّ ﷲُ مَنْ یَنْصُرُہٗ إنَّ ﷲَ لَقَوِیٌّ عَزِیْزٌ﴾ (الحج:۴۰) ’’یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے گھروں سے ناحق نکال دیے گئے۔ ان کا قصور صرف اتنا تھا کہ یہ کہتے تھے کہ ہمارا ربّ اللہ ہے۔ اگر اللہ لوگوں کو ایک دوسرے کے ذریعے دفع نہ کرتا رہے تو خانقاہیں ، گرجے، معبد اور مسجدیں جن میں کثرت سے اللہ کا نام لیا جاتا ہے، سب مسمار کردی جاتیں اور اللہ ضرور ضرور ان لوگوں کی مدد کرے گا جو اس کی مدد کریں گے۔‘‘ خلفاے مسلمین جب کوئی لشکر جہاد ِفی سبیل اللہ کے لئے روانہ کرتے تو اس کے کمانڈر کو جنگ کے آداب کے متعلق باقاعدہ وصیت کرتے تھے۔ چنانچہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے جب اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو ایک لشکر کا سپہ سالار بناکر بھیجا تو اُنہیں یہ وصیت کی:
Flag Counter