Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 294

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: نومبر 2005ء

انجام سے عبرت پکڑنے والے ہو تاکہ تم پر بھی ویسا عذاب نہ آجائے جیسا ان پر نازل ہوا۔ پھر آپ نے اپنی اونٹنی کو ڈانٹا اور تیزی سے چلے حتیٰ کہ ان بستیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔‘‘ عبرت حاصل کرنے کے لئے ان بستیوں میں جانے کی ترغیب بہرحال قرآن کریم میں موجود ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ فَسِيْرُوْا فِيْ الأرْضِ فَانْظُرُوْا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِيْنَ﴾ (النمل: ۶۹) ’’ذرا زمين ميں چل پھر كر ديكھو کہ مجرموں كا كيا انجام ہو چکا ہے؟‘‘ 4. ایسے ہی اس نوعیت کا عذاب پانے والوں کے لئے مغفرت اور استغفار کا کوئی تصور موجود نہیں بلکہ یہ وہ کافر قومیں ہیں جن کی سرکشی اور نافرمانی نے ایسے ہولناک عذاب کا اُنہیں واقعتاً حق دار بنا دیا تھا، جیسا کہ قرآن میں ان کے عذاب کے بارے میں ہے: ﴿ فَمَا بكَتْ عَلَيْھِمُ السَّمَآءُ وَالْأَرْضُ وَمَا كَانُوْا مُنْظَرِيْنَ﴾ (الدخان: ۲۹) ’’پھر نہ آسمان ان پر رویا، نہ زمین اور ان کو ذرا سی مہلت بھی نہ دی گئی۔‘‘ جبکہ موجودہ زلزلہ کا شکار ہونے والے لوگوں کا ہم پر یہ حق ہے کہ ان کی نمازِ نازہ ادا کی جائے اور ان کے لئے اللہ سے بخشش و استغفار کیا جائے۔ ٭ اس لئے اس امر میں تو کوئی شبہ نہیں کہ حالیہ زلزلہ سابقہ قوموں پر نازل ہونے والے عذاب جیسا عذاب نہیں۔ البتہ عذاب کے مراحل مختلف ہیں اور بڑے عذاب سے کمتر آفتوں کو بھی قرآنِ کریم نے ’عذاب‘ سے ہی تعبیر کیا ہے: ﴿ وَلَنُذِيْقَنَّھُمْ مِنَ الْعَذَابِ الأَدْنٰي دُوْنَ الْعَذَابِ الأَكْبَرِ لَعَلَّھُمْ يَرْجِعُوْنَ ﴾ ’’اس بڑے عذاب سے پہلے ہم اسی دنیا میں چھوٹے عذاب کا مزا اُنہیں چکھاتے رہیں گے، شاید کہ یہ (گناہوں سے) باز آجائیں۔‘‘ (السجدۃ:۲۱) دراصل عربی زبان میں عذاب کا لفظ سابقہ قوموں یا کفار کے ساتھ خاص نہیں ہے، اور یہ سزا اور عتاب و عقاب ہر طرح کی اجتماعی و انفرادی تکلیف کے لئے بولا جاتا ہے جیسا کہ فرمانِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ((السفر قطعة من العذاب)) (بخاری: ۱۸۰۴) ’’سفر عذاب کا ہی ایک ٹکڑا ہے۔۔۔ الخ‘‘ اس لئے اس زلزلہ کو عذاب قرار دینے سے گریز کی شرعی طور پر کوئی ضرورت نہیں بلکہ
x
صفحہعنوان
2كيا الله كی طرف پلٹنے كا وقت ابھی تک نہیں آیا؟
22اللہ کے عذاب کیوں آتے ہیں؟
46’طلوعِ اسلام‘ کے حضور
63معاشرے میں دینی مدارس کا کردار
70ظلم و ستم اور بے انصافی کا دور دورہ بھی زلزلے کا سبب ہے!
75حضرت مولانا محمد حسین شیخور پوری رحمۃ اللہ علیہ
Flag Counter