Maktaba Wahhabi

68 - 79
اور مختلف ہتھکنڈوں سے اُنہیں خاموش کرا دیا گیا۔ تضحیک کا نشانہ بنایاگیا اور معاشرے میں ان کا مقام بہت نیچے گرا دیاگیا۔جن ذمہ دار فرض شناس علما نے اس شر انگیز مہم کا مقابلہ کرنا چاہا اور قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کا ابطال کیا تو زرخریدمولویوں کے ذریعے ان آیات و احادیث کی حسب ِخواہش تاویل کرا دی گئی اور پھر علما کے جوابات کو مذاق میں اُڑا دیا۔ بکنے والے علما کو بھاری عطیات اور اوقاف کی ملازمتیں دلا کر خرید لیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک تنظیم"Save The Children"بہت کام کررہی ہے۔ اس کاکام عوامی اور مذہبی لیڈروں کو ہم نوا بنانا ہے۔ اس نے ایک سال کے دوران 110 سیشن منعقد کئے، جس میں 3300/ افراد نے شرکت کی۔ بنگلہ دیش میں بڑی تعداد میں اس نے علما کو ہم نوا بنا لیا ہے۔ پاکستان میں اس تنظیم کو ’فیملی ہیلتھ پراجیکٹ‘ کے نام پر ورلڈ بینک سے امداد مل رہی ہے۔ افریقی ممالک میں بھی یہ تنظیم کام کررہی ہے۔ یہ گاوٴں کے امام مسجد کو ٹارگٹ بناتی ہے۔ اپنے تنخواہ دار تربیت یافتہ مولوی کے ذریعے اس کی برین واشنگ کرتی ہے پھر اس کے ذریعے دوسرے اماموں پر کام کیا جاتا ہے۔ امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے ’قرآن ریسرچ‘کے لئے باقاعدہ ملازم رکھے تاکہ اسقاطِ حمل اور مانع حمل طریقوں کے بارے میں مسلمانوں کو گمراہ کرنے کے لئے قرآنی آیات کو مرضی کے مطابق ڈھالا جاسکے۔ آیات کے معانی بدلے جائیں ، خود ساختہ احادیث اور اقوالِ صحابہ رضی اللہ عنہم کو فیملی پلاننگ کے حق میں دیا جائے۔ چنانچہ یہ لوگ اپنے اہداف بڑی کامیابی سے حاصل کررہے ہیں مثلاً : (1) سورۂ بنی اسرائیل کی آیت نمبر 31 ﴿وَلاَ تَقْتُلُوْا اَوْلاَ دَكُمْ خَشْيَةَ اِمْلَاقٍ﴾ ”اور اپنے بچوں کو مفلسی کے ڈر سے قتل نہ کرو۔“ سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ”کہ اپنے خاندان کو اپنے وسائل سے ہم آہنگ رکھیں “ حالانکہ یہ آیت خاندانی منصوبہ بندی کی جڑ کاٹتی ہے۔ (2) سورہٴ توبہ کی آیت نمبر 25 ﴿إذْ أعْجَبَتْكُمْ كَثْرَتُكُمْ فَلَمْ تُغْنِ عَنْكُمْ شَيْئًا﴾ ”جب تمہیں تمہاری کثرت نے خوش کیا مگر یہ کثرت تمہارے کچھ کام نہ آئی۔“ یہ آیت جنگ حنین کے بارے میں ہے،جس میں فتح کے لئے کثرتِ تعداد کی بجائے اللہ پر بھروسہ رکھنے کے لئے کہا گیا ہے۔ اس آیت کو ’کثرتِ آبادی‘ کے خلاف استعمال کیا گیا۔
Flag Counter