Maktaba Wahhabi

54 - 79
علامہ محمد اقبال کی بڑی دلکش تصویر شائع ہوا کرتی تھی۔ اس کے بعد کلامِ اقبال میں سے کوئی ایک قطعہ پیش کیا جاتا تھا پھر علامہ اقبال کو مختلف مقالات و مضامین کے ذریعہ ان کی ’شاعری‘ پر داد دی جاتی تھی تاکہ ان کے نام کی آڑ میں یہ دکانداری چلتی رہے اور نام اقبال کے باعث طلوعِ اسلام کے گاہکوں میں اضافہ ہوتا رہے اور آج تک درجہ بدرجہ اس تکنیک میں وقتی تقاضوں کے تحت کمی بیشی کے ساتھ یہ سلسلہ جاری ہے۔ اقبال سے متعلقہ مضامین و مقالات میں اس بات کا خاص التزام برتا جاتا ہے کہ کتاب اللہ کے ساتھ، علامہ اقبال کے شغف کو تو نمایاں کیا جائے، لیکن اس کی اطاعت ِ سنت ِ نبویہ کا کہیں ذکر نہ آنے پائے۔ شاعر مشرق کے وہ اشعار تو پیش کردیے جائیں جن میں قرآن کریم کو اسلامی تعلیمات کا سرچشمہ قرار دیا گیا ہے مگر اُن اشعار سے پرہیز کیا جائے جن میں اُمت ِمسلمہ کے زوال کا انحطاط کا سبب ترکِ سنت ِنبویہ قرار دیا گیا ہے۔ چنانچہ ”نیست ممکن جزبہ قرآں زیستن“ کو تو خوب اُچھالا گیا مگر ”از حدود مصطفی بیروں مرو“ کے بیان سے اس طرح پرہیز کیا گیا جس طرح شیطان نیکی سے پرہیز کرتا ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اس مخصوص انداز کے تعارفِ اقبال نے جسے طلوعِ اسلام نے اپنی منفرد ذہنی اُفتاد کے پیش نظر تسلسل اور تواتر کے ساتھ برسوں جاری، ایک مخصوص حلقے میں یہ تاثر پیدا کردیا کہ اقبال بھی گویا یکے از منکرین حدیث تھے، حالانکہ یہ تاثر از سرتاپا بے اصل و بے بنیاد اور خالص کذب و باطل ہے۔ اس کے ثبوت کے لئے زیادہ نہیں تو صرف ایک کتاب کا مطالعہ ہی کافی ہے۔ یہ کتاب علامہ اقبال کی زندگی کے آخری ایام کی ان یادداشتوں اور گفتگووٴں پر مشتمل ہے جن میں حدیث ِرسول، اتباعِ رسول اور کتاب و سنت کے متعلق علامہ اقبال کے نظریات کی صراحت ہوجاتی ہے۔ اسے سید نذیر نیازی صاحب نے روزانہ کی ڈائری کی صورت میں مرتب کیا ہے اور یہ وہی سید نذیر نیازی صاحب ہیں جو پرویزی طلوع اسلام کے اجرا سے پہلے خود ’طلوعِ اسلام‘ ہی کے نام سے ایک مجلہ نکالا کرتے تھے۔ ان کی کتاب ’اقبال کے حضور‘ اس اعتبار سے بھی ایک ثقہ کتاب ہے کہ سید نذیر نیازی صاحب ایک تو علامہ مرحوم کے بہت قریبی ساتھی تھے اور دوسرے خود طلوع اسلام سے وابستہ افراد بھی، انہیں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کتاب میں حدیث ِرسول اور سنت ِنبیسے متعلقہ فرموداتِ اقبال ان کی زندگی کے بالکل آخری ایام سے
Flag Counter