Maktaba Wahhabi

41 - 62
سے۔ اور میں نے آپ کوجوتے پہن کر نما زپڑھتے بھی دیکھا ہے اور جوتے اُتار کر بھی۔ نیز میں نے آپ کوکھڑے ہوکر نوش فرماتے بھی دیکھا ہے اور بیٹھ کر بھی ۔“ (11) عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده قال رأيت رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم يشرب قائمًا وقاعدًا (جامع ترمذی مع تحفہ:3/112) ”عمر وبن شعیب اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا سے بیان کرتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوکر بھی پی لیتے تھے اور بیٹھ کر بھی ۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا عمل مذکورہ بالا تمام احادیث میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی فعلی اور تقریری احادیث سے معلوم ہوا کہ کبھی کبھاربامر ضرورت کھڑے ہوکر پی لینے کی اجازت اور گنجائش ہے۔ آئیے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا عمل بھی دیکھ لیں : (1) عن أبي جعفر القاري أنه قال رأيت عبد الله بن عمر ليشرب قائما (موطأ إمام مالك، باب ماجاء في شرب الرجل وهو قائم) ”ابوجعفر القاری کا بیان ہے، میں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کو کھڑے ہوئے پانی پیتے دیکھا۔“ (2) عن ابن عمر قال كنا نأكل على عهد رسول صلی اللہ علیہ وسلم ونحن نمشي ونشرب ونحن قيام (جامع ترمذى: ابواب الاشربہ، سنن ابن ما جہ: كتاب الاطعمہ حديث:3301، سنن دارمى:كتاب الاشربہ، باب فى الشرب قائما، حديث:2131) ”ابن عمر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد ِمبارک میں چلتے پھرتے کھا پی لیتے اور کھڑے کھڑے پی لیا کرتے تھے۔“ (3) عن ابن عمر قال كنا نأكل ونحن نمشي ونشرب قيامًا على عهد رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم (موارد الظمان الی زوائد ابن حبان: ص333،کتاب الاشربہ: حدیث: 1369) ”ابن عمر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد ِمبارک میں چلتے پھرتے کھا لیا کرتے اور کھڑے کھڑے پی لیاکرتے تھے۔“ (4) عن ابن عمر قال كنا على عهد رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نشرب قيامًا ونأكل
Flag Counter