Maktaba Wahhabi

70 - 77
کے ہوتے ہیں یا کالجوں کے تعلیم یافتہ اور آج کے جدید مفکرین جن کی دینی معلومات اس قدر نہیں ہوتیں کہ وہ شرعی مسائل میں بات کرنے کے قابل ہوسکیں، وہ بیٹھ جاتے ہیں اور کسی خاص مسئلہ کے بارے میں طبع آزمائی شروع کردیتے ہیں ۔ پھر معاملہ محض بحث مباحثہ تک محدود نہیں رہتا بلکہ وہ ایک نتیجہ اور معین حل تک پہنچنے کی ناکام سعی کرتے ہیں اور آخر میں کہتے کیا ہیں؟کہ ” لو یہ کون سا مشکل مسئلہ تھا ؟اس میں تو زیادہ تکلف کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔“ ذرا فقہ و حدیث کے جلیل القدر عالم امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کی طرف دیکھئے۔ ان سے ایک مرتبہ مسئلہ پوچھا گیا تو فرمایا :میں نہیں جانتا۔ اس پرپوچھنے والے نے کہا کہ یہ تو معمولی مسئلہ ہے۔ امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کا یہ سننا تھا کہ چہرہ غصہ سے لال ہوگیااور اس آدمی کو مخاطب کرکے فرمایا: ”سنو !علم دین کو کبھی معمولی اور ہلکا نہ سمجھنا۔ کیا اللہ کا یہ فرمان نہیں ہے: ﴿إِنَّا سَنُلْقِيْ عَلَيْكَ قَوْلاً ثَقِيْلا﴾ (المزمل:5) ”ہم تم پر ایک بھاری کلام نازل کرنے والے ہیں۔“ (أعلام الموقعين: 4/218) ثابت یہ ہوا کہ حلال و حرام کے مسائل معمولی نہیں ہیں۔ پس کوئی بھی آدمی شرعی مسائل میں زبان کھولنے سے پہلے یہ ضرور سوچ لے کہ وہ ایک شرعی مسئلہ کا فیصلہ کررہا ہے۔ وہ گویا اللہ اور اسکے رسول کا ترجمان ہے۔ ربّ العالمین کی طرف سے فتویٰ پر مہر ثبت کررہا ہے۔ وہ اپنی جیب ِخاص سے کوئی چیز نہیں دے رہا کہ اس میں اپنی مرضی سے تصرف کرلے ۔ اسلئے اس معمولی سی غفلت اور تساہل پسندی بھی اس کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ۔ (جاری ہے) خریداران محدث توجہ فرمائین آخری یاد دہانی محدث کے خریداران کو بذریعہ پوسٹ کارڈ زرِسالانہ ختم ہونے کی اطلاع دی گئی۔ شمارہ جنوری 2005ء ص54 پر ضروری اعلان شائع کرکے یادہانی بھی کروائی گئی، اس کے باوجود بعض خریداروں نے زرِسالانہ جمع نہیں کروایا۔ ایک بار پھر توجہ دلائی جاتی ہے کہ جن خریداروں نے دسمبر 2003ء تک زرِسالانہ جمع نہیں کروایا،ان کے لفافوں پر چسپاں شدہ ایڈریس میں ان کے خریداری نمبرپر سرخ نشان لگایا گیاہے جواس بات کی علامت ہے کہ اگر اُنہوں نے اب بھی زرِسالانہ جمع نہ کروایا تو مئی 2005ء سے انکے نام محدث کی ترسیل بند کر دی جائے گی۔ مینیجر
Flag Counter