Maktaba Wahhabi

41 - 77
دلیل متنازع فیہ محل کی ہوئیں۔ نمازِ عیدین اور جنازہ کی تکبیر تحریمہ کے ساتھ رفع الیدین سب کے نزدیک ثابت ہے۔ البتہ زوائدتکبیرات میں اختلا ف ہے۔ بعض احادیث سے نماز ِعیدین میں زوائد تکبیرات کے وقت رفع الیدین کا استدلال کیا جاتاہے ، لیکن وہ محل نظر ہیں۔ خلاصہ یہ ہے کہ نمازِ عیدین کی زوائد تکبیروں میں رفع الیدین کے متعلق کوئی صریح دلیل نہیں۔ امام ابن حزم رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: لم يصح قط أن رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم رفع فيه يديه (المحلّٰی: 5/83،84) ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے قطعاً ثابت نہیں کہ آپ نے ان تکبیروں میں رفع الیدین کی ہو۔“ (تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو :کتاب القول المقبول لتلمیذی حافظ عبدالروٴف، شارجہ) اسی طرح جنازہ کی زوائد تکبیرات میں بھی رفع الیدین کسی مرفوع حدیث سے ثابت نہیں ہے ۔(ملاحظہ ہو:احکام الجنائز از علامہ البانی ص116) تاہم ابن عمر رضی اللہ عنہ سے موقوفاً بہ سند ِصحیح ثابت ہے۔ (بیہقی : 4/44) غیب کا علم اور والدہ کے رحم کا علم؟ ٭ سوال: بخاری کی حدیث ہے کہ اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ بارش کب ہوگی اور اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتاکہ ماں کے پیٹ میں کیا ہے؟ لیکن ایسے سائنسی آلات ایجاد ہوچکے ہیں جن کے ذریعے یہ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ فلاں روز بارش ہوگی اور فلاں مقام پر ہوگی اور یہ بھی معلوم کیا جا سکتا ہے کہ ماں کے پیٹ میں بچہ ہے یا بچی؟ تو اس صحیح حدیث کا کیا مطلب ہوگا؟ جواب: سائنسی ایجادات کے موجد ہواوٴں کے رُخ سے بارش کے بارے میں قیاس آرائی کرتے ہیں، قیافوں سے کسی امر کا پتہ لگانے کی کوشش کرنے کا نام علم غیب نہیں اور ما فی الإرحام سے مراد رحم کی جملہ کیفیات ہیں۔ اس سے لڑکا یا لڑکی ہی مقصود نہیں ورنہ اس کا علم تو رحم پر مقرر فرشتے کو ڈاکٹروں سے بھی پہلے ہوجاتا ہے۔تفصیلی فتویٰ الاعتصام میں چھپ چکا ہے۔ ٭ سوال:منسوخ آیات کی تعداد ؟کتنی قرآنی آیتیں ایسی ہیں جو کہ منسوخ کر دی گئی ہیں؟ جواب:لوگوں نے بہت ساری آیات کو منسوخ قرار دیا ہے ،جبکہ شاہ ولی اللہ نے ’الفوز الکبیر‘ میں صرف پانچ آیات کا نسخ تسلیم کیا ہے۔
Flag Counter