جامع رپورٹ مرزا عمران حيدر٭ جامعۃ لاہور الاسلاميۃ ميں سعودى و پاكستانى طلبہ كى وركشاپ2004ء جامعہ لاہور الاسلاميہ ميں اگست كے پہلے ہفتے ايك علمى اور تربيتى وركشاپ كا انعقاد ہوا۔ دنيا كے 50 سے زائد ممالك ميں سرگرم سعودى عرب كى اہم ترين عالمى تنظيم الندوة العالمية للشباب الاسلامي كے تعاون سے منعقد ہونے والى يہ وركشاپ ہفتہ بهر جارى رہى۔ جس ميں گرميوں كى چهٹيوں ميں پاكستان آئے ہوئے سعودى يونيورسٹيوں ميں اعلىٰ تعليم حاصل كرنے والے طلبا سميت پاكستان كى 18 / دينى جامعات كے 130 فضلا نے شركت كى، ان ميں پنجاب يونيورسٹى اور جديد كالجوں كے بعض طلبا بهى شامل تهے۔وركشاپ ميں خطاب ومحاضرات كے لئے پنجاب بهر كے ممتاز اكابر علما اور دانشور حضرات كو دعوت دى گئى اور بطورِ خاص ايسے موضوعات كو منتخب كيا گيا جن كا مطالعہ زيادہ تر دينى مدارس كے مخصوص ماحول ميں نہيں ہوپاتا جب كہ عالمى تناظر ميں ان پر بحث ومباحثہ كى دينى وعلمى حلقوں ميں شديد ضرورت رہتى ہے۔ تربيتى وركشاپ كا مركزى موضوع ’عصر حاضر ميں اسلام كو درپيش چيلنجزاور ان كا حل‘ طے كيا گيا۔ جن بيرونى اور پاكستانى جامعات سے طلبہ نے شركت كى ، ان كے نام حسب ِذيل ہيں : اسلامك يونيورسٹى( مدينہ منورہ) ، جامعہ الامام محمد بن سعودالاسلاميہ (رياض)،جامعہ اُمّ القرىٰ (مكہ مكرمہ)، جامعہ قاہرہ ( مصر) … جامعہ سلفیہ فيصل آباد، جامعہ سلفیہ اسلام آباد، جامعہ تعليم الاسلام ماموں كانجن، جامعہ اثريہ جہلم، جامعہ الدعوة السلفیہ ستيانہ، جامعہ محمديہ گوجرانوالہ، جامعہ دار الحديث اوكاڑہ، جامعہ محمديہ اوكاڑہ، جامعہ شيخ الاسلام ابن تيميہ لاہور، جامعہ اہل حديث لاہور، جامعہ تعليمات اسلاميہ فيصل آباد، كليةدار القران والحديث فيصل آباد، جامعہ الدعوة الاسلاميہ مريدكے، دار الحديث محمديہ حافظ آباد، مركز ابن قاسم ملتان، جامعہ رحيميہ نيلا گنبد ٭ استاذ جامعہ لاہور الاسلامیہ نظرثانی : محمد اسلم صدیق |