Maktaba Wahhabi

172 - 128
برصغير كا تعليمى نظام لارڈ تهامس بيبنگٹن ميكالے مترجم:سيد شبير بخارى ماہر تعليم برصغير كا نظامِ تعليم اور مشرقى علوم؟ لارڈ ميكالے كى تعليمى يادداشت برصغير پاك وہند كى تعليمى تاريخ كى اہم ترين دستاويز ہے جو اپنے وقت ِتحرير سے اب تك ماہرين تعليم كى شديد تنقيد كا ہدف رہى ہے۔ اس كج نہاد خشت ِاوّل كے سبب برصغير پاك وہند ميں قومى تعليمى زندگى كى عمارت صحيح طور پر تعمير نہ ہوسكى۔ ہند كے گورنر جنرل لارڈ وليم بيٹنك كو 2/فرورى 1835ء كو پيش كى جانے والى يہ يادداشت ہندوستان ميں پہلى دفعہ 1855ء ميں مدراس كى ’ڈائريكٹوريٹ آف ايجوكيشن‘ نے شائع كى، بعد ميں برطانيہ كے ايك رسالہ نے اپنى ايك مكمل اشاعت اسى يادداشت كے لئے مخصوص كردى۔ اس يادداشت كا اصل نسخہ كهوجانے كى وجہ سے مترجم موصوف نے انڈيا آفس لائبريرى لندن سے نكلوا كراس كا ترجمہ كيا۔ميكالے كى اس يادداشت كا مختصر پس منظر حسب ِذيل ہے : 1772ء ميں ايسٹ انڈيا كمپنى نے وارن ہيسٹنگزكو بنگال كا پہلا گورنر جنرل مقرر كيا، 1805ء ميں گورنر بنگال كو گورنر جنرل ہند كها جانے لگا، اس كے بعد پہلى بار 1813ء كے برطانوى ايكٹ كى دفعہ 53 كى رو سے برصغير كے تعليمى نظام ميں انگريزوں نے ايك لاكھ روپے كى گرانٹ اس غرض سے منظور كى كہ اس سے برصغير ميں ادبيات كے احيا كا مقصد پورا كيا جائے اور ملك كے فضلا كى ہمت افزائى كى جائے۔ اس گرانٹ كى عطا گويا انگريز حكومت كى طرف سے اس ذمہ دارى كو قبول كرنے كا پہلا اظہار تها جس كى رو سے وہ محكوم قوم كى تعليمى ذمہ دارياں پورا كرنا چاہتى تهى۔ تعليم كى سرپرستى كے اُصولى فيصلہ كے بعد 1814ء ميں انگريز حكومت ميں دو مكتب ِفكر پيدا ہوگئے، اس سے قبل حكومت نے تعليمى پروگرام ہى مرتب نہ كيا تها، جس ميں كچھ خوف فارسى زبان كا بهى تها۔ 1832ء ميں تحرير شدہ لارڈ مٹكاف كى ايك يادداشت كے مطابق ”فارسى زبان عوام ميں بہت مقبول ہے، تمام طبقے اس كے علم كو ضرورى خيال كرتے ہيں ، يہ زبان شيريں ، جامع اور آسان ہے اور ہندوستان كى تمام زبانوں ميں سے زيادہ سمجھى جاتى ہے۔“ اسى بنا پرفورٹ وليم كالج، كلكتہ (قيام:1800ء) ميں انگريز حكام كو مقامى زبانوں كى تدريس كرائى جاتى تهى ليكن يہ حاكمانہ اَنا كے سراسر خلاف تها، اس لئے دونوں مكاتب ِفكر كا اس امر پر تو اتفاق تها كہ موجود دفترى زبان فارسى كا توخاتمہ كرديا جائے اور انگريزى كو تدريجا ًاس كى جگہ پر لاياجائے۔ اختلاف اس امر ميں تها كہ كيا بدستور سابق علوم كوبهى فروغ ديا جائے يا مغربى انداز ميں انگريزى زبان اور علوم كى تعليم پر ہى اكتفا كرلياجائے ۔ اوّل الذكر كى قيادت ايچ ٹى پرنسپ (سيكرٹرى ايشياٹك سوسائٹى، كلكتہ) كررہے تهے
Flag Counter