Maktaba Wahhabi

محدث شماره 282

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: اگست و ستمبر 2004ء

208
اسى طرح اقليم ِسيف و سنان پربهى ان كا سكہ رواں تها اور ان سب كو ان كى اطاعت گزارى پر فخر تها۔ مختلف علوم ان كے سامنے قطار بناكر كهڑے رہتے، جب كسى موضوع پرگفتگو كرنا مقصود ہوتا تو متعلقہ علم اپنى ہمہ گيريوں كے ساتھ كورنش بجا لاتا ہوا ان كى بارگاہ فضيلت ميں حاضر ہوجاتا اور جب كسى مسئلے كو ضبط ِتحريرميں لانے كا قصد كرتے تو اشہبِ قلم تيزى كے ساتھ صفحاتِ قرطاس پر دوڑنے لگتا اور پهر آناً فاناً معلومات كا مینہ برسنا شروع ہوجاتا اور پورى روانى كے ساتھ مرتب شكل ميں پُرمعانى الفاظ كاغذ پر بكهرتے چلے جاتے۔ وہ دجلہ و فرات كے سنگم ميں پيدا ہوئے تهے اور ان دونوں درياوٴں كى روانى ان كے قلم اور زبان ميں سمٹ آئى تهى۔ جن حضرات كو امام ابن تيميہ رحمۃ اللہ علیہ كى تصانيف و تحريرات سے براہ راست استفادے كا موقع نہيں ملا، ان كے سامنے امام كے مصنفانہ كمالات كى تصوير كشى مشكل ہے۔ يوں سمجهيے كہ ان كے كلام ميں دريا كى روانى، آگ كے شعلے، شير كى گرج، مجاہد كى يلغار، فن كار كے نغمے كا اثر وسحر، پهولوں كى نزاكت ومہك، شاعر كے احساسات، عابد وزاہد كا اخلاص، محدث كى دقت ِنظر اور محقق كى فيصلہ كن راے وقار و تمكنت كے ساتھ جمع ہيں ۔ ذہانت و جامعيت اللہ تعالىٰ نے حضرت امام كو اوائل ِشباب ہى ميں ذہانت اور جامعيت كى متاعِ گراں بہا سے نواز ديا تها۔ ان كے نامور شاگرد حافظ ابن كثير رحمۃ اللہ علیہ اپنے اس استاد عالى قدر كے درسِ اوّل كا تذكرہ كرتے ہوئے ’البدايہ والنہايہ‘ ميں رقم قطراز ہيں : وكان درسا هائلا وقد كتبه الشيخ تاج الدين الفزاري بخطه لكثرة فوائدة وكثرة ما استحسنه الحاضرون وقد أطنب الحاضرون في شكره على حداثة سنه وصغره فإنه كان عمره إذ ذاك عشرين سنة وسنتين يعنى ” امام ابن تيميہ رحمۃ اللہ علیہ كا پہلا درس ايك حيرت انگيز درس تها،جس كے كثرتِ فوائد اور لوگوں كى بہ درجہ غايت دلچسپى كى بنا پر شيخ تاج الدين فزارى نے اسے قلم بند كيا۔ امام ممدوح كى كم عمرى اور عہد ِجوانى كى وجہ سے حاضرين نے اس درس كى بے حد تحسين كى اوردل كهول كر انہيں داد دى۔ اس وقت امام كى عمر صرف بائيس برس كى تهى۔“
x
صفحہعنوان
121دينى مدارس ميں تحقیق و صحافت كاجائزہ
152صحابہ كرام رضی اللہ عنہم اور اہل ِبيت عظام كے درميان قابلِ رشك برادرانہ تعلقات
172برصغير كا نظامِ تعليم اور مشرقى علوم؟
198عبرانيہ يونيورسٹى ’اسرائيل‘ كى جنم، پرورش اور بقا ميں بنيادى كردارادا كرنے والا صہيونى ادارہ
203جہاں قوميں بنتى ہيں !
207امام ابن تيميہ رحمۃ اللہ علیہ كے حدودِ علم كى وسعتيں
220جامعۃ لاہور الاسلاميۃ ميں سعودى و پاكستانى طلبہ كى وركشاپ2004ء
Flag Counter