Maktaba Wahhabi

محدث شماره 280

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مئی،جون 2004ء

٭ برطانیہ میں دیگر مقدمات کے فیصلوں کے ایک اور مقدمہ میں یہ بھی فیصلہ دیاگیا ہے کہ توہین مسیح علیہ السلام کے علاوہ کسی اور مذہب (مثلاً اسلام) کے رہنما اور پیغمبر کی گستاخی کو’بلاس فیمی‘ تصور نہیں کیا جائے گا۔ امریکہ اوربرطانیہ کی ریاستوں میں مسلمان اور دیگرمذاہب کے پیروکار وہاں کے شہری ہیں لیکن بلاس فیمی کی موجودگی سے وہاں کی اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔پھر کیا صرف اسلامی مملکت پاکستان جہاں کا سپریم لاء قرآن اور سنت ہے ، اس کے لئے ہی یہ امر لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی پر کوئی سزا نہ دی جاسکے)، جبکہ پاکستان کے اس قانون میں نہ صرف نبی کریم کی توہین بلکہ دیگر انبیا کرام کی توہین پر بھی سنگین سزا قرار دی گئی ہے۔ راقم الحروف کے مقدمہ ’محمداسمٰعیل قریشی بنام حکومت ِپاکستان‘ کی سماعت کے دوران تمام مکاتب ِفکر کے علما کے متفقہ بیان کے بعد بلا س فیمی لاء قرآن وسنت اور اجماعِ اُمت کے عین مطابق ہے۔ یہ فیصلہ فیڈرل شریعت کورٹ پاکستان نے سال ۱۹۹۰ء میں صادر کیا ہے۔ اس کی اپیل بھی سپریم کورٹ سے خارج کردی گئی ہے۔ اوریہ قانون اسلامی جمہوریہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے بھی منظور کیا ہواہے۔اس کے بعد امریکہ کے کسی ڈیپارٹمنٹ کو یہ اجازت کیسے دی جاسکتی ہے کہ وہ یہاں پرلاگو قانونِ توہین رسالت اوراس کے بارے ملک کی اعلیٰ ترین عدالتوں کے فیصلہ پرنکتہ چینی کرے اورانہیں ہیومن رائٹس کے خلاف قراردے۔ جبکہ بلاس فیمی لاء خود امریکہ کے اندرنیزبرطانیہ اور یورپ کے دوسرے ملکوں میں موجود ہے۔ ایسی رپورٹ کی وجہ سے یہاں کی نوے فیصد اکثریت کے جذبات مجروح ہوتے ہیں ۔ پاکستان کے عوام امریکہ کے شہریوں کے جذباتِ حریت اور احترامِ انسانیت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، لیکن ان شہریوں کو امریکہ کے مسلمانوں پر صریح ظلم کا بھی نوٹس لینا چاہئے۔ اسی طرح موجودہ برسراقتدار حکومت کے لئے یہ مناسب نہیں کہ وہ ایسی کارروائیوں سے اپنے خلاف نفرت کو انگیز کرے۔ (اس موضوع پر محدث کے درج ذیل تحقیقی مضامین کا مطالعہ مفید ہوگا۔ (ادارہ)
x
صفحہعنوان
2حدود قوانین، انسانی حقوق اور مغرب کا واویلا
29انسانی حقوق اور قانونِ توہین رسالت!
33دورِ حاضر میں اُمت ِمسلمہ کے مسائل اور حیاتِ طیبہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں اُن کے حل
69مغرب کا سائنسی و نفسیاتی زاویہٴ فکر؛ تدریج و ارتقا
90اسلام اورمغرب کی ترجیحات؛ ایک موازنہ
109کراچی میں علماءِ اہلحدیث کنونشن
121پروفیسر ریاض الحسن نوری رحمۃ اللہ علیہ
141پروفیسر ریاض الحسن نوری کے شائع شدہ مضامین
Flag Counter