Maktaba Wahhabi

60 - 62
یہ وہ اہم ترین ذرائع ہیں جنہیں عیسائی اپنے من گھڑت دین اور فاسد عقائد کو روئے ارض پر پھیلانے کے لئے استعمال کر رہے ہیں ۔اور ان کے علاوہ بھی بے شمار ذرائع ہیں جنہیں اس مقصد کے لئے استعمال کیا جارہا ہے ،جیسے فحاشی کے بڑے بڑے کلبوں اور محفلوں کا قیام، نوجوانوں کو شکار کرنے کے لئے ان کے ساتھ فرینڈ شپ کے نام پر نوجوان لڑکیوں کااستعمال، بڑے بڑے انٹرنیشنل ہوٹل، مارکیٹیں قائم کرکے معاشرہ کو خواہشاتِ نفسانی میں غرق کرنا وغیرہ وغیرہ۔ مسلمانو! دشمن کی مکاریوں سیبچو، لیکن ا س کے لئے ضروری ہے کہ ان کے منصوبوں اور سازشوں کو بے نقاب کیا جائے ۔ان سے نبردآزما اور برسرپیکار ہونے کے لئے مناسب لائحہ عمل تیار کیا جائے اور ان کے مذہب کے بطلان سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے ۔یہ اللہ کی طرف سے ہم پر ایک فریضہ ہے کہ ہم مجرموں کے راستوں کی نشاندہی کریں ۔ بلکہ قرآن عزیز کی آیات واضح طور پر ہمیں اس بات کا حکم دیتی ہیں کہ ہم دشمنوں کی دسیسہ کاریوں اور سازشوں کوطشت ازبام کریں ۔فرمانِ الٰہی ہے: ﴿وَکَذٰلِکَ نُفَصِّلُ الآیٰتِ وَلِتَسْتَبِیْنَ سَبِیْلُ الْمُجْرِمِیْنَ﴾ (الانعام:۵۵) ’’اور اسی طرح ہم آیات کو کھول کھول کر بیان کرتے ہیں تاکہ مجرموں کی راہ بالکل نمایاں ہوجائے۔‘‘ اس مقالہ کے اختتام پر میں روئے زمین کے مشرق و مغرب میں بسنے والے تمام مسلمانوں کو اس بات کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ تبشیری تحریک براعظم مسلم افریقہ کی بیخ کنی کے لئے اُدھار کھائے بیٹھی ہے اور اس کے لئے وہ اپنے تمام وسائل و ذرائع بروئے کار لارہی ہے۔ تم اس کے منصوبوں ، دسیسہ کاریوں او رسازشوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہو اور یہ بھی دیکھ رہے ہو کہ اس کے لشکر دین اسلام کو مٹانے اور مسلمانوں کو ان کے دین سے برگشتہ کرنے کے لئے کس طرح دن رات ایک کرکے نہایت مستعدی سے کام کررہے ہیں ۔ لیکن امت ِمحمدیہ! تم نے غفلت کی چادریں تان لیں ۔تمہارے عقیدے او ردین حق کو لوٹاجارہاہے اور تم خوابِ غفلت میں پڑے ہو ۔ دشمن تمہارے دین کو نوچ نوچ کر کھا رہاہے
Flag Counter